ETV Bharat / state

Jamiat Ulema E Hind Protest جمعیت علماء بڈھانہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی

ضلع مظفر نگرمیں جمعیت علماء بڈھانہ کے ذمہ داران نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سزا کا مطالبہ کیا۔ جمعیت علماء کے اراکین نے اس معاملے کو لے کر احتجاج کیا۔ Jamiat Ulema E Hind Protest

جمعیت علماء بدھانہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 7:27 PM IST

مظفّر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علماء بڈھانہ کے ذمہ داران نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سزا کا مطالبہ کیا۔جمعیت علماء کے اراکین نے اس معاملے کو لے کر احتجاج کیا۔ جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کے صدر مولانا قاسم القاسمی و جنرل سکریٹری مولانا مکرم قاسمی نے کہا کہ قرآن پاک ایک مقدس کتاب ہے، ایک مسلمان قرآن کریم کی توہین کو کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

جمعیت علماء بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین اور حافظ تحسین نے کہا کہ ایسی مذموم حرکتیں کرنے والے اسلام، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ یہ لوگ امن کے خلاف ہیں جو دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس طرح کی غلط حرکتیں کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ حافظ شیردین نے قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک بابرکت کتاب ہے جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔ قرآن نے کسی پر ظلم کرنے اور کسی کی جائیداد ہتھیانے سے منع کیا ہے، اس نے انسان کو انسانیت کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا ہے۔

جمعیت علماءضلع مظفر نگر کے ضلع سکریٹری اور ضلعی میڈیا انچارج محمدآصف قریشی نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی پاک اور سچی کتاب ہے، قرآن نے انسانیت کو سیدھی راہ پر گامزن کیا۔امن کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں پیش آنے والے واقعے سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مولانا عمران حسینپوری و محمدآصف قریشی نے کہا کہ مسلمان اس طرح کی بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:BBC Documentary Controversy اے ایم یو کے وائس چانسلر کے مضمون پر تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.