ETV Bharat / state

نظر ثانی کی عرضی داخل کریں گے: ارشد مدنی - مولانا ارشد مدنی کی دیوبند میں پریس کانفرنس

بابری ایودھیا ملکیت معاملے پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد اس معاملے میں نظر ثانی درخواست داخل کرنے کے معاملے پر مسلم تنظیموں میں نا اتفاقی ہے۔

جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی
جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی
author img

By

Published : Nov 28, 2019, 1:25 PM IST

ایک جانب سنی وقف بورڈ جہاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی عرضی داخل نہیں کرےگا، وہیں جمیعت العلماہند نے نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نظر ثانی کی عرضی داخل کریں گے، دیکھیں ویڈیو

دیوبند میں پریس کانفرنس کے دوران جمیعت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سنّی وقف بورڈ تو پہلے ہی منع کر چکا ہے، لیکن ریویو پٹیشن کرنے کے لیے ہم لوگ اس کی پوری تیاری کر چکے ہیں اور یہ سب کی اپنی اپنی مرضی ہے کہ کوئی سپریم کورٹ جائے یا نہ جائے لیکن بابری مسجد مسئلے پر ہم لوگ ضرور جائیں گے، کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ کی یہ ہر کسی کا اپنا اختیار ہے کہ کوئی عدالت جائے یا نہ جائے۔ سنّی وقف بورڈ اور کچھ مسلم تنظیموں نے تو فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ اس لیے اب وہ کس طرح ریویوپٹیشن داخل کرسکتے ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر اِشکال ہے کہ جب مندر توڑ کر مسجد نہیں بنائی گئی اور مسجد میں مورتی رکھنا ایک جرم تھاتو فیصلہ مسلمانوں کے حق میں کیوں نہیں آیا۔ یا تو یہ کہہ دیتے کی اس مسجد کو مندر توڑ کر بنایا گیا ہے تو ہمارا ریویو پٹیشن کے اندر جانے کا کوئی مطلب نہیں رہتا، ہم تو صرف اس لیے جا رہے ہیں کہ یہ فیصلہ ہماری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے، ہم محض یہ کہہ رہے ہیں کہ اسے دوبارہ غور کر لیا جائے۔ یہ عدالت کے اوپر ہے کہ وہ اس کو قبول کرتے ہیں کہ نہیں کرتے ہیں، کیونکہ یہ کوئی ہمارا ناک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تو خالص ایک مذہبی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ مسجد اپنی جگہ پر بنائی گئی ہے اور وہ کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی۔ اس لیے یہ ہمارا مذہبی فرض ہے کہ ہم سپریم کورٹ جائیں۔ بقیہ فیصلہ جو کچھ بھی ہوگا ہم اس سے انکار نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ہم تو اس کا احترام ہی کریں گے۔
مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ ہمارے وکیل اعجاز مقبول اور سینئر وکیل راجو دھون دونو مل کر اس کی تیاری کر رہے ہیں اور آنے والے دو چار دن کے اندر ہم اس کو فائل کر دیں گے۔

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں بابری مسجد اور شری رام جنم بھومی پر عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے اور اب اس فیصلے میں ریویو  پٹیشن کو مسلم تنظیموں کے دو گٹ بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک جانب تو ریویو پٹیشن داخل کرنے کی بات کر رہا ہے تو دوسرا گٹ یعنی کچھ مسلم تنظیم ریویو پٹیشن میں نہیں جانا چاہتے ہیں اس معاملے میں جمیعت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی صاحب نے کہا کی سنّی وقف بورڈ تو پہلے سے ہی منہ کر چکا ہے ریویو پٹیشن کرنے کے لیے لیکن ہم لوگ اس کی پوری تیاری کر چکے ہیں اور یہ سبکی اپنی اپنی مرضی ہے کہ کوئی سپریم کورٹ جائے یہ نہ جائے لیکن بابری مسجد مسئلے پر ہم لوگ ضرور جائینگے یہ ہمارا حق ہے۔ 

Body:مولانا ارشد مدنی نے آگے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کی یہ ہر کسی کا اپنا اختیار ہے کی کو عدالت جائے یہ نہ جائے سنّی وقف بورڈ اور  کچھ مسلم تنظیموں نے تو پہلے ہی خود کو الگ کر لیا تھا۔ جب فیصلہ آنے والا تھا اسی وقت وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے تھے اب اگر وہ ریویو میں جانا نہیں چاہتے تو وہ جا ہی نہیں سکتے ہیں جب پہلے ہی مقدمے  سے ہٹ گئے تھے اب دوبارہ ریویو کے اندر جانے کا انکا کیا حق باقی رہ جاتا ہے باقی ہم لوگ تو جا رہے ہیں۔  مولانا ارشد مدنی صاحب نے کہا کہ دیکھیے عدالت نے خود یہ بات کہی ہے مشورہ دیا ہے کہ اگر کچھ اسکے اوپر اشکال ہے تو عدالت جایا جا سکتا ہے۔  اور ہمیں اس کے اوپر اِشکال ہے کہ جب مندر توڑ کر مسجد نہیں بنائی گئی اور مسجد میں مورتی رکھنا ایک جرم تھا اور و لوگ مجرم ہیں جنہوں یہ کام کیا تھا مسجد کو شہید کرنا بھی جرم ہے تو یہ تینوں چیزیں بتا رہی ہیں کہ یہ مسلمانوں کا حق ہے   یا تو آپ یہ   کہہ دیتے کی اس مسجد کو مندر توڑ کر بنایا گیا ہے تو ہمارا ریویو پٹیشن کے اندر جانے کا کوئی مطلب نہیں تھا۔ لیکن ہم تو صرف اس لیے جا رہے ہیں کہ یہ فیصلہ ہماری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے۔  تو ہم  محض یہ کہہ رہے ہیں کہ اس اور دوبارہ غور کر لیا جائے۔  یہ عدالت کے اوپر  ہے کہ وہ اس کو قبول کرتے ہیں کہ نہیں کرتے ہیں قبول  یہ اُن کا کام ہے کیونکہ یہ کوئی ہمارا ناک کا مسلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ تو خالص ایک مذہبی مسلہ ہے۔ یہ مسجد جو وقفالله تھی کیا ہمیں  اس مسجد کے لئے قانونی اور شرعی  طریقے پر یہ حق ہے کہ ہم  آخری منزل تک جائیں اس کی حفاظت کے لئے یا نہیں حق ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا حق ہے کہ خاص طریقے پر اس  فیصلے کے بعد کی وہ مسجد اپنی جگہ کے اوپر بنائی گئی ہے اور وہ کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی۔ اس لیے یہ ہمارا مذہبی فرض ہے کہ ہم جائیں۔ باقی فیصلہ جو کچھ بھی ہوگا ہم اس سے انکار نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم تو اس کا احترام ہی کرینگے۔  مولانا ارشد مدنی صاحب نے آگے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری تو جو ہمارے وکیل تھے اس وقت پر ایجاز مقبول صاحب وہ اور سینئر وکیل ہیں جو ہمارے  راجو دھون یہ دونو مل کر اس کی تیاری کر رہے ہیں اور تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے آنے والے دو چار دن کے اندر ہم اس کو فائل کر دینگے۔ 

Conclusion:بائٹ01۔ مولانا ارشد مدنی صاحب قومی صدر جمیعت علمائے ہند

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.