ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج جمعیت علماء ہند میرٹھ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے ذریعے کیے جا رہے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے ایک دعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
ساتھ ہی دارالعلوم دیوبندی کے مہتمم و جمعیت علماء ہند کے صدر قاری عثمان منصور پوری کے انتقال کی خبر سے جمعیت کے تمام کارکنان میں غم اور مایوسی ہے۔فلسطین پر اسرائیلی فوج کے ذریعے کی جا رہی بمباری کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ایک دعائیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
ساتھ میں دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم اور جمعیت علماء ہند کے صدر قاری عثمان منصور پوری کے انتقال سے میرٹھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں غم اور مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔
اس موقع پر قاری عثمان منصور پوری کے انتقال کو پوری انسانیت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ جمعیت کے کارکنان کا کہنا تھا کہ رہتی دنیا تک اس خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا۔
جمعیت علماء ہند میرٹھ کے صدر قاضی زین الراشدین نے کہا کہ ہم نے فلسطین میں شہید ہوئے لوگوں کی مغفرت کی دعا کی۔ساتھ جمعیت علماء ہند کے صدر قاری عثمان منصوری کی انتقال کی خبر سن کر ہمیں بہت افسوس ہوا اور اس دعائیہ اجلاس میں ہم نے ان کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔