مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تحصیل جانسٹھ میں بروز اتوار بعد نماز مغرب تاعشاء جمعیۃ علمائے تحصیل جانسٹھ کے زیر انتظام بسلسلہ اصلاح معاشرہ "مرحلہ ثالث" کا تیسرا پروگرام جامع مسجد بہڑہ سادات میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت قاری مظفراللہ جنرل سکریٹری جمعیۃ علمائے تحصیل جانسٹھ نے کی، جس میں اولا مفتی نوید اسعد قاسمی استاذِ حدیث و ناظم تعلیمات مدرسہ سراج العلوم ککرولی مظفر نگر نے خطاب کیا۔ جس میں اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور خشیت الہی اورخوف خداوندی، جو جملہ گناہوں اور برائیوں سے بچاؤ کے لیے اکسیر ہے، کے متعلق دلنشیں باتیں ارشاد فرمائی۔
بعد ازاں مولانا محمد مکرم قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی ضلع مظفرنگر اور پروگرام کے مہمان خصوصی نے تقریبا ایک گھنٹہ خطاب فرمایا، جس میں موصوف نے اصلاح معاشرہ کے متعلق "چھ نکات" پر سیر حاصل گفتگو کی، وہ نکات درجہ ذیل ہیں۔
1۔ شادی میں فضول خرچی اور خرافات سے اجتناب، خصوصا غیر شرعی طور پر کھانا کھلانا اور جہیز کی نمائش کی قباحت پرگفتگو کی۔
2۔ نشہ، شراب نوشی اور دیگر منشیات سے کلی اجتناب
3۔ بچیوں کی تعلیم کا اسلامی ماحول میں نظم کرنا
4۔ والدین کے حقوق کی پہچان اور اس پر عمل کرنا
5۔ حلال اور حرام کی تمیز
6۔ موبائل کے غلط استعمال سے نوجوان طبقہ خصوصا بچیوں کو بچانا
یہ بھی پڑھیں:
- پانچ روزہ سيكری عرس میلہ اختتام پذیر
- مظفّر نگر میں امتحان فیس میں اضافے کو لے کر کالج کی لڑکیوں کا مظاہرہ
ان تمام نکات پر موصوف نے دلسوز اور پرجوش اندازمیں روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں محلے کی عوام کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قاری محمد طارق قاسمی مہتمم مدرسہ نیاگاؤں نظام پور، مولانا ظہیر عالم سکندرپور، مولانا محمد غیور صاحب سکندرپور کی تشریف آوری سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو۔