ETV Bharat / state

National Para Badminton Championship جامعہ کے طالب علم منا خالد نے قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو کانسے کے تمغے جیتے - دہلی خبر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد نے 5ویں قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022-23 میں دو کانسے کے تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ
قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 8:23 PM IST

قومی دارلحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہندی شعبہ میں پی ایچ ڈی کی طالبہ منا خالد نے 5ویں قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022-23 میں دو کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہندی شعبہ میں پی ایچ ڈی کی طالبہ منا خالد نے 5ویں قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022-23 میں دو کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ چیمپیئن شپ کا انعقاد ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ری ہیبلیٹیشن یونیورسٹی اور گرو فاؤنڈیشن نے پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیراہتمام 23 سے 26 مارچ 2023 تک لکھنؤ، اتر پردیش میں کیا گیا تھا۔

منا خالد نے سنگلز ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا اور اپنے ساتھی نیرج کے ساتھ ڈبلز مقابلے میں ایک اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس موقع پر خالد نے کہا کہ میرا خواب بین الاقوامی سطح پر پیرالمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ حاصل کرنا ہے۔

ابھی حال ہی میں، 15 مارچ 2023 کو، منا خالد نے دہلی اسٹیٹ چیمپئن شپ 2023 میں گولڈ میڈل جیتا اور دہلی کے چیمپئن بنے۔ اس سے پہلے بھی منا خالد کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے جیت چکے ہیں۔ خالد دنیا میں 26ویں، ایشیا میں 14ویں اور بھارت میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایچ ڈی سے پہلے خالد نے جامعہ سے بی اے (آنرز) ہندی، ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) اور ایم اے (ہندی) پروگرام میں بھی تعلیم حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:G20 Walkathon in JMI جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جی ٹوئنٹی واک تھان کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.