ETV Bharat / state

Dastar Bandhi Programme in Muzaffarnagar جامعہ قاسمیہ خیر العلوم مدرسہ میں جلسۂ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس

ضلع مظفر نگر کے محلّہ لدھاوالا میں جلسۂ دستاربندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں موجود علماء کرام نے اصلاح معاشرہ کی اہمیت پر روشی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کی سخت ضرورت ہے۔ اس سے سماج پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ Dastar E Bandhi Programme In Muzaffarnagar

جامعہ قاسمیہ خیر العلوم مدرسہ میں جلسۂ دستاربندی واصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 2:13 PM IST

جامعہ قاسمیہ خیر العلوم مدرسہ میں جلسۂ دستاربندی واصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلّہ لدھاوالا میں جلسۂ دستاربندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں موجود علماء کرام نے اصلاح معاشرہ کی اہمیت پر روشی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صلاحِ معاشرہ کانفرنس کی سخت ضرورت ہے۔ اس سے سماج پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ مفتی محمد فیروز قاسمی کاندھلوی نے جلسے کی نظامت کے فرائض دیے، جب کہ مفکر ملت حاجی عزیزالرحمن نے جلسہ کی صدارت فرمائی۔ جلسے کا آغاز قاری ضیاءالرحمن صاحب قاسمی مہتمم جامعہ دارِقاسم لدھاوالا اور قاری محمد اکمل صاحب استاذ جامعہ خادم العلوم باغونوالی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت النبی قاری شاہد ارمان حسینی نے پیش کی ۔

مہمان خصوصی کے طور پر مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیت علماء ہند تشریف لائے اور حضرت نے اصلاحِ معاشرہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صاف صفائی اور امن وشانتی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے۔ ہم عزم کریں کہ اس مہینہ کو قدر کے ساتھ کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔ والدین ادب و احترام کریں۔ ان کی خدمت کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University اے ایم یو طالبہ کو حکومت کی جانب سے گرانٹ ملی

مولانا قاسم در جمعیت علماء ضلع مظفرنگر نے جامعہ کے کارکنان و طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔مفتی مجیب الرحمن نائب صدر جمعیت علماء شہر مظفرنگر نے فرمایا کہ تعلیمی فروغ امت کی ترقی کی کونجی اور معاشرے کی اصلاح کی بنیاد ہے۔ اپنی نسل کو سادہ کھلائیں لیکن تعلیمی زیور سے ضرور آراستہ کریں۔ مولانا مکرم صاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع مظفرنگر نے اصلاحِ معاشرہ پر گفتگو کرتے ہوئے جہیز اور شراب نوشی کی قباحت بیان فرمائی۔مفتی رضوان مظاہری نے کہاکہ قابلِ مبارکباد ہیں وہ لوگ جن کی اولاد حافظِ قرآن ہیں اور امت کو چاہئے کہ ہر گھر میں حافظِ قرآن بنانے کا عزم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.