ETV Bharat / state

ایک ایسی مسجد جس کے جلو میں ہزاروں برس کی تاریخ سمٹی ہوئی ہے

میرٹھ شہر کے کوتوالی علاقے کی شاہی جامع مسجد شمالی بھارت کی سب سے قدیم مسجد کے طور پر تاریخ میں درج ہے۔

jamia
author img

By

Published : Mar 8, 2019, 1:10 PM IST

ملک و بیرون ملک سے مؤرخین اس مسجد کی زیارت کرنے آتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ یہ مسجد ایک ہزار برس پرانی ہے، اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر بھارتی حکومت نے محکمہ آثار قدیمہ کے تحت اس مسجد کے تحفظ و تجدید کاری کی تجویزپیش کی تھی۔ لیکن حکومت کی اس تجویز کو مسجد کے متولیوں نے مسترد کردیا۔

ایک ایسی مسجد جس کے جلو میں ہزاروں برس کی تاریخ سمٹی ہوئی ہے

ایک طرف جہاں یہ مسجد اپنے دامن میں ہزاروں برس کی تاریخ سمیٹے ہوئے ہے، وہیں آج بھی اس کی عمارتیں فن تعمیر کی اعلی شاہکار ہیں۔

اس کی دیواروں کی چوڑائی تقریباً 9 فٹ ہے، مسجد کے تین خوبصورت گنبد اور دو عالی شان میناریں اس کے حسن کو دوبالا کررہی ہیں۔

مسجد کی تزئین اور اس کے تحفظ کا انتظام و انصرام عوام کے چندے سے ہوتا ہے، مسجد کی وسعت اتنی ہے کہ ایک بار میں پانچ ہزار فرزندان توحید ایک ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ وضو کے لیے مسجد کے صحن میں قدیم زمانے کے طرز پر خوبصورت حوض تعمیر کیا گیا ہے جو مسجد کی رونق میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

اس مسجد کو سلطان محمود غزنوی نے میرٹھ کی سرزمین میں تقریبا 1019 عیسوی میں تعمیر کرانےکا اعلان کیا تھا۔ سلطان محمود غزنوی نے اس مسجد کی بنیاد اپنے وزیر حسن محمود سے رکھوایا تھا۔ اس کے بعد 1030 عیسوی میں سلطان محمود غزنوی کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے بعد سلطان نصیرالدین التمش نے 59 برس کے بعد مسجد کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کرکے مسجد کو مکمل کیا۔

Intro:میرٹھ شہر کے کوتوالی علاقےکی شاہی جامع مسجد شمالی بھارت کی سب سے قدیم مسجد کے بطور تاریخ میں درج ہے.

Body:ملک و بیرون ملک سے مورخین اس مسجد میں ایک بار ضرور آتے ہیں. بتایا جاتا ہے کہ یہ مسجد ایک ہزار برس قدیم ہے. اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر بھارتی حکومت نے محکمہ آثارقدیمہ کے تحت اس مسجد کی تحفظ کی و تجدید کاری کی تجویز مسجد کے متولیان کو پیش کیا تھا لیکن عوام نے اس تجویز کو رد کر دیا.

اس مسجد کی تعمیر کا و تحفظ عوام کے چندے سے ہوتا ہے. مسجد کی وسعت اتنی ہے کہ ایک بار میں پانچ ہزار نماز ایک ساتھ نماز پڑھتے ہیں.
اس مسجد کو بھارت پر حکومت کرچکے سلطان محمود غزنوی نے میرٹھ کی سرزمین پرتقریبا 1019 ء میں تعمیر کرانےکا اعلان کیا تھا. سلطان محمود غزنوی نے اس مسجد کی بنیاد اپنے وزیر حسن محمود سے رکھوایا تھا. اس کے بعد 1030 ء سلطان محمود غزنوی کا انتقال ہوگیا. اس کے سلطان نصیرالدین التمش نے 59 برس کے بعد مسجد کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کرکے مکمل کیا. مسجد کے صحن میں وضو کے لیے قدیم زمانے کے طرز پرخوبصورت حوض تعمیر کیا گیا ہے جو مسجد کی رونق میں مزید اضافہ کرتا ہے.

ایک طرف جہاں یہ مسجد اپنے دامن کی ہزاروں برس کی تاریخ سمیٹنے ہوئے ہے وہیں اس کی عمارتیں فن تعمیر کی اعلی شاہکار ہیں. اس کی دیوار کی چوڑائی قریب 9 فٹ ہے اس مسجد پر تین گنبد نصب ہیں جبکہ دو عالی شان منارے موجود ہے.

مسجد میں اب قرآن و سنت کی تعلیم ہوتی ہے جس میں سیکڑوں طلبہ علمی تشنگی کو بجھا رہے ہیں.

Conclusion:بائٹ: مسجد کمیٹی کے رکن قاضی زین الراشد ین
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.