دارالعلوم دیوبند کی جانب سے کہا گیا کہ 'عوام کو ووٹ کے بدلے کوئی بھی چیز لینے یا کھانے سے گُریز کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس وقت اترپردیش میں پنچایتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اسی سلسلے میں یہ فتویٰ لیا گیا تھا۔
غازی آباد کے لونی علاقہ کے تسلیم عارف نام کے شخص کے ذریعہ دارالعلوم دیوبند سے اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں تحریری سوال پوچھا گیا تھا کہ آج کل گاؤں میں پنچایت الیکشن کا ماحول ہے جس میں امیدوار ووٹرز کواپنی جانب راغب کرنے لیے مٹھائی وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔ ان مٹھائیوں کا کھانا کیسا ہے؟
اس کے جواب میں دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام نے تحریری جواب میں کہا کہ امیدوار ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے جو مٹھائی وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اسے کھانا جائز نہیں ہے۔ حکمت کے کام لیتے ہوئے خوش اسلوبی کے ساتھ کھانے سے معذرت کر لینی چاہئے۔