مظفر نگر:بڑھانہ میں منعقدہ اصلاع معاشرہ پروگرام کی صدارت مفتی آزاد صاحب قاسمی (رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیت علماء ضلع مظفر نگر) نے فرمائی اور مoمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مکرم علی قاسمی (کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیت علماءضلع مظفر نگر) اور مولانا عبد الخالق قاسمی مدرسہ چراغیہ رہے۔
مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں ارتداد کی لہر ہے۔ معصوم بچیاں دشمنان اسلام کے چنگل میں ہے۔ ہم خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں۔ کل ہم روز محشر میں خدا کو کیا منھ دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان شراب کا عادی بن چکا ہے۔ نشہ خوری قمار بازی نوجوانوں کا شیوہ بن چکا ہے ۔موبائیل گیم پبجی کا عادی بن بیٹھا ہے جو بڑا خطرناک ہے۔ ہمارے معاشرے کے لئے تباہ کن ہے نوجوانان اسلام کی اصلاح بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوم اقلیتی حقوق کے دن آج میرٹھ میں خصوصی تقریب کا اہتمام
مولانا نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق فرمایا ووٹ ہماری کتنی بڑی طاقت ہے اس کی اھمیت کو سمجھو اور اگر کسی بھائی کا ناک ووٹر لیسٹ غائب ہے تو فورا اپنا نام اندراج کرائے ۔جن لڑکے لڑکیوں کی عمر 18 برس ہوگئی ہے ان کے نام بھی ووٹر لیسٹ میں اندراج کرائیں ۔یہ لازمی ہے۔۔میں پھر کہتا ہوں کی اس کی اہمیت کو سمجھو یہ ،ہمارے لئیے کتنی اہم چیز ہے۔