ETV Bharat / state

بارہ بنکی: فٹبال مقابلہ میں ڈی ایف اے نے جیت درج کی - اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

بارہ بنکی میں اسکول کی سطح پر کھیلے گئے پہلے عشرت اللہ خاں میموریل فٹبال مقابلے میں ڈی ایف اے ٹیم نے 4-0 سے جیت درج کی۔

عشرت اللہ خاں میموریل فٹبال مقابلہ: ڈی ایف اے نے 4-0 سے جیت درج کی

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:12 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اسکول کی سطح کھیلے گئے پہلے عشرت اللہ خاں میموریل فٹبال مقابلے میں جیتنے والی ٹیم ڈی ایف اے کو انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

عشرت اللہ خاں میموریل فٹبال مقابلہ: ڈی ایف اے نے 4-0 سے جیت درج کی
عشرت اللہ خاں میموریل فٹبال مقابلہ: ڈی ایف اے نے 4-0 سے جیت درج کی

سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ نے فاتح ٹیم کو انعام سے نوازتے ہوئے تندرست رہنے کے لئے کھیلوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو انسان کھیل میں ذرا بھی دلچسپی رکھتا ہے وہ تندرست رہے گا۔
واضح ہو کہ کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں پہلے عشرت اللہ خاں انٹر اسکول فٹبال مقابلے کا آغاز جمعرات سے ہوا تھا۔

دو روزہ اس مقابلے میں ضلع کے متعدد اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ ساروجنک انٹر کالج حیدرگڑھ اور ضلع فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان ہوا۔ میچ کے پیلے ہاف میں ڈی ایف اے نے 1 گول کیا۔

دوسرے ہاف میں ڈی ایف اے کی ٹیم نے تابڑتوڑ تین گول داغے۔ اس طرح ڈی ایف اے نے 4-0 سے فائنل مقابلہ جیت کر خطاب حاصل کر لیا۔ سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ نے پہلے عشرت اللہ انٹر اسکول فٹبال مقابلے کی فاطح ٹیم کو ٹرافی اور انعام سے سرفراز کیا۔ انہوں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.