ETV Bharat / state

Ahle Bait Library مسجد سے متصل اہل بیت لائبریری منفرد خصوصیات کی حامل

لکھنو کے حسین پوریا میں واقع مسجد سے متصل اہل بیت لائبریری کا قیام برسوں قبل عمل میں آیا تھا جہاں پر بلا تفریق ملت و مذہب لوگ لائبریری سے فائدہ کر رہے ہیں۔ Lucknow Ahle Bait Library

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 1:56 PM IST

اہل بیت لائبریری

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چوپٹیا علاقے کے حسین پوریا میں برسوں قبل مسجد سے متصل اہل بیت لائبریری کا قیام عمل میں آیا تھا جہاں بلا تفریق ملت و مذہب لوگ لائبریری سے فائدہ کر رہے ہیں، وہیں نمازیوں کی بھی اس لائبری سے خاصی دلچسپی ہے۔ اہل بیت لائبریری لکھنؤ کی واحد لائبریری ہے جو مسجد سے متصل ہے اور یہاں نمازیوں کے لیے مطالعہ کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں خمینی مسجد کے قریب قریب ایک لائبریری کا قیام کیا گیا تھا جس کے بعد پارک والی مسجد کے قریب اہل بیت لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ مولانا کلب صادق نے اس لائبریری کا انتظام و انصرام کا ذمہ اپنی تنظیم ٹی ایم ٹی کو دے دیا تھا۔ اسی تنظیم کے زیر انتظام اب تک یہ لائبریری جاری ہے۔

لائبریری سے متعلق سید حیدر عباس نے بتایا کہ میں خود اسی لائبریری میں پڑھنے کے لیے آتا ہوں۔ اس کے علاوہ علاقے کے کئی بچے یہاں سے جڑے ہوئے ہیں اور کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ لائبریری کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مذہبی کتاب کے ساتھ سائنس، ریاضی، کمپیوٹر اور طبی کتاب سمیت متعدد مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر طلبا و طالبات کی کثیر تعداد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی لوگ بھی مطالعہ کرنے کے لیے آتے ہیں۔

لائبریرین فوزیہ نے بتایا کہ یہاں پر بلا تفریق ملت و مذہب سبھی طبقات کے طلبا و طالبات کتابیں پڑھنے کے لیے آتے ہیں جن کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہے۔ لائبریری جدید تکنیک سے لیس ہے جہاں پر انٹرنیٹ کمپیوٹر کی بھی سہولت موجود ہے۔ فوزیہ نے بتایا کہ لائبریری سے کتاب حاصل کرنے کے لیے ممبر شپ لازمی ہیں جس کی ایک متعین فیس لی جاتی ہے اور اس کی کی بنیاد پر کتاب دی جاتی ہے۔ فی الحال مسجد سے متصل یہ لائبریری لکھنؤ کی منفرد لائبریری کے طور جانی جاتی ہے اس نوعیت کی لائبریری عوام میں دلچسپی کی باعث بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Lucknow Amir-ud-Daula Public Library is closed: لکھنؤ کی تاریخی امیر الدولہ لائبریری گزشتہ ڈیڑھ برس سے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.