ETV Bharat / state

بہرائچ میں عالمی یوم خواتین ہفتہ منایا گیا - kits distributed

ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں عالمی یوم خواتین ہفتہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حاملہ خواتین کو زچگی کٹز تقسیم کی گئی اور انہیں صاف صفائی کے تعلق سے بیدار کیا گیا۔

عالمی یوم خواتین ہفتہ کا انعقاد
عالمی یوم خواتین ہفتہ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 6:09 PM IST

عالمی یوم خواتین ہر برس آٹھ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس لئے دو مارچ تا آٹھ مارچ پوری دنیا میں خواتین کا عالمی ہفتہ منایا جاتا ہے۔

عالمی یوم خواتین ہفتہ کا انعقاد

اسی ضمن میں آج بہرائچ میڈیکل کالج کے خواتین ہسپتال میں لائنس کلب کے زیر اہتمام حاملہ خواتین کو زچگی کی کٹز مفت تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ خواتین کو صاف صفائی کے ساتھ صحت سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی۔

اس پروگرام میں میڈیکل کالج بہرائچ کے سی ایم ایس ڈاکٹر ڈی کے سنگھ، لائنس کلب کے صدر نتن مہیشوری، سکریٹری اکشے شرما، موہت مہیشوری، نتیش لاٹھ، اروند اگروال، وپین سنگھ، ممتا گپتا اور شرتی مہیشوری سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔

لائنس کلب کے سکریٹری اکشے کمار شرما نے کہا کہ لائنس کلب ہمیشہ سے ہی ایسے سماجی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور مستقبل میں بھی کلب اسی طرح معاشرے کے لوگوں کے لئے وقف رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.