ETV Bharat / state

اے ایم یو میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پر بین الاقوامی کانفرنس

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جنوبی افریقی و برازیلی مطالعات شعبہ کے زیر اہتمام ”آزادی کے بعد کے دور میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات“ موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہائبر موڈ میں منعقد کی گئی۔ International Conference in AMU

International Conference in AMU
اے ایم یو میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پر بین الاقوامی کانفرنس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 10:51 AM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جنوبی افریقی و برازیلی مطالعات شعبہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہائبر موڈ میں منعقد کی گئی۔ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب میں اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے باہمی علمی اشتراک و تعاون پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس اس میدان میں مزید تحقیق و تفہیم کی راہیں ہموار کرے گی۔

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے شعبہ افریقی مطالعات، دہلی یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر سریش کمار نے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی تعلقات کا ایک جائزہ پیش کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر رخشندہ ایف فاضلی نے موجودہ عالمی تناظر میں کانفرنس کی افادیت کا ذکر کیا۔ جنوب افریقی و برازیلی مطالعات شعبہ کے صدر پروفیسر محمد اظہر نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا، جبکہ کنوینر ڈاکٹر شبانہ پروین نے تعارفی کلمات پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنے اختتامی کلمات میں پروفیسر مرزا اسمر بیگ، ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل علمی غورو خوض کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر جاوید اقبال نے کانفرنس کے اہم مباحثوں اور مقالات کے خلاصہ پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں 100 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر کانفرنس سووینیئر کا بھی اجراء کیا گیا۔ ثنا نور نے آن لائن سیشن اور ڈاکٹر امتیاز احمد نے آف لائن سیشن کی نظامت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.