ETV Bharat / state

ایودھیا میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ

ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ قائم کیا جا رہا ہے، اس کا نام شری رام انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔

ایودھیا میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ
ایودھیا میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 1:08 PM IST

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے سخت ہدایات دی ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے ذریعہ مجموعی طور پر 600 ایکڑ اراضی اس کے لیے حاصل کی جائے گی۔

ایودھیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوج جھا کے مطابق اگر سارا کام منصوبے مطابق چلتا رہا تو بوئنگ 777 سال 2021 کے آخر تک شری رام ہوائی اڈے کے رن وے پر اتر سکتا ہے۔

تاہم اب تک اراضی کے حصول کے بارے میں کسانوں اور ضلعی انتظامیہ میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

ایودھیا میں شری رام کی ایک عظیم مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

وہیں یہاں بین لاقوامی سطح کا انٹر نیشنل ائرپورٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اس ہوائی اڈے کے رن وے پر 321 اے طیارے کے ساتھ ساتھ بوئنگ 777 جیسے دیو ہیکل طیارے بھی اتر سکتے ہیں ۔

بین الاقوامی سطح پر ایودھیا کو سیاحتی مرکز کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل 2017 میں ایودھیا ہوائی اڈے کی توسیع کے منصوبے دو مراحل میں بنائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:نوئیڈا: چینی ایپس کا متبادل وندے بھارت براؤزر لانچ

ابتداً ٹیکنو اکنامک سروے رپورٹ میں مطابق پہلے مرحلے میں 72 ہوائی جہاز کے لیے گنجائش تھی، تاہم اس کے بعد 321 اے اور 777 جیسے بڑے جہازوں کو مدنظر رکھ کر ایئرپورٹ کی اراضی میں توسیع کی گئی ہے۔

اسی دوران ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس ہوائی اڈے کو بوئنگ 777 طیارے کے لائق بنانے اور اس ہوائی اڈے کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ابھی ایئرپورٹ کے لیے زمین کے تعلق سے انتظامیہ اور دھرم پور گاؤں کسانوں کے درمیان ابھی تنازع ہے۔ زمین کے معاوضہ کو لے کر تنازع ہے۔

ائرپورٹ سے متصل گاؤں دھرم پور گاؤں کے لوگوں نے اپنا محاذ کھول لیا ہے اور ایودھیا میں شری رام ہوائی اڈے کے لئے حاصل کی جانے والی زمین میں معاوضے کی مختلف رقم کی وجہ سے معاوضے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے پر کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے گذشتہ ہفتے سڑک پر ایک بہت بڑا احتجاج منظم کیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ اگر کسانوں کی زمین حاصل کی گئی تو اس کا خمیازہ ریاستی حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.