نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایس ٹی ایف اور سیکٹر-63 کوتوالی پولیس نے انشورنس پالیسی کی تجدید کے نام پر کھولے گئے ایک فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کرتے ہوئے غازی آباد کے عمران، جتیندر اگروال عرف جگر، بلند شہر کے روہت سینی کو گرفتار کیا۔
پولیس نے کے قبضے سے لیپ ٹاپ، پانچ ڈیسک ٹاپ، 15 موبائل فون، سم کارڈ، پرنٹر، آٹھ اے ٹی ایم کارڈ، چار ڈائریاں، رجسٹر، ڈیٹا شیٹس، مہریں اور چیک بک ضبط کر لئے ۔اب تک ہزاروں لوگوں سے ایک کروڑ سے زیادہ کا دھوکہ ہوا ہے۔ ایس ٹی ایف کو دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں مطلوب کی تلاش تھی۔ جس کی لوکیشن سیکٹر 63 میں ملی جس کے بعد پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے چھاپہ مار کر تین دھوکے بازوں کو گرفتار کر لیا۔
اے سی پی امیت کمار نے بتایا کہ ٹھگوں نے A-146، سیکٹر-63 میں کرائے پر ایک دفتر کھولا تھا، جہاں سے ملزمان نے جعلی آئی ڈی والے موبائل سم کے ذریعے لوگوں کو فون کر کے انہیں کم قیمت پر انشورنس پالیسی کی تجدید کا لالچ دے کر دوبارہ شروع کرنے کا جھانسہ دیتے تھے۔
پروسیسنگ فیس وغیرہ کے نام پر اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرکے دھوکہ دیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات تیار کرنے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔اے سی پی سنٹرل نوئیڈا امیت کمار کا کہنا ہے کہ گینگ کا سرغنہ عمران ہے۔ ملزم نے بعد میں جتیندر اور روہت کو رقم کا لالچ دے کر گینگ میں شامل کیا۔ ملزمان زیادہ تر بزرگوں اور پنشنرز کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔
پولیس اس گروہ میں شامل دیگر فراڈیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے تمام سم کارڈز جعلی شناختی کارڈز سے جاری کیے گئے تھے۔ جسے ملزمان چند روز استعمال کرنے کے بعد پھینک دیتے تھے۔ زیادہ تر سمیں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی شناختی کارڈ کے ساتھ جاری کی گئیں۔
ملزمان جن اکاؤنٹس میں دھوکہ دہی کی رقم منتقل کرتے تھے۔ وہ بھی کرائے پر لئے ہوئے تھے۔ ملزمان نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ملزمان انشورنس ایجنٹ سے لوگوں کا ڈیٹا آن لائن حاصل کرتے تھے۔ بدلے میں انہیں کمیشن دیتے تھے گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 01 لیپ ٹاپ، 05 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، 15 موبائل فون بمعہ سم کارڈ، 01 پرنٹر، 08 اے ٹی ایم کارڈ، 04 ڈائری، 05 رجسٹر، 43 صفحات کی ڈیٹا شیٹ، 04 سٹیمپ اور 03 چیک بک برآمد کئے ہیں.