نوئیڈا: اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Uttar Pradesh کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے پولنگ کے مقامات اور مراکز پر انتظامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے فیز 2 منڈی میں پولنگ کے مقامات اور مراکز کا معائنہ کیا اور ہدایات دیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے سیکٹر 20، 22، 27 اور سیکٹر-119 میں اسکولوں اور کمیونٹی سینٹرز میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں سے ووٹنگ کے انعقاد کے بارے میں جانکاری لی اور انہیں مراکز پر انتظامات کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد وہ فیز 2 نوئیڈا پھول منڈی پہنچے اور اسٹرانگ روم اور کاؤنٹنگ کی جگہ کا معائنہ کیا۔ Review and Inspection of Polling Station in Noida
دوسری جانب انتخابات کے لیے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی تیاری اور کمیشننگ کا کام فیز-II کرشی اُتپادن منڈی کمیٹی میں یکم فروری سے شروع ہو گیا ہے، جو کہ 5 فروری تک چلے گا۔ وہیں تمام سیاسی جماعتوں اور تمام امیدواروں سے 5 فروری تک ذاتی طور پر حاضر رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Review and Inspection of Polling Station in Noida