فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور کے دارانگر گنج میں آج شام حذیفہ نام کے ڈیڑھ سالہ معصوم بچے کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی۔
حالانکہ اس پورے معاملے میں معصوم بچے کی دادی ہاجرہ کا کہنا ہے کہ 'بچے کو لے کر گھر میں کئی مرتبہ جھگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی والدہ بچے کو چھوڑ کر مائیکے چلی گئی تھی اور آج وہ 16 روز باد سسرال واپس آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس نے بچے کو کمرے میں بند کر کے اس کا گلا گھونٹ دیا۔
اس معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے-