ضلع ایٹہ میں بدمعاشوں کی چھیڑ خانی کے دوران ایک لڑکی زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات نیا گاؤں علاقے کی رہنے والی ایک 15سالہ لڑکی کے ساتھ موہت نام کے ایک شخص نے چھیڑ چھاڑ کی تھی اس دوران اپنے کو بچانے کی کوشش میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی تھی۔ زخمی بچی کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
گونڈا: مغویہ معصوم بچہ آزاد، پانچ بدمعاش گرفتار
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے بابا کی تحریر پر تھانہ نیا گاؤں میں ملزم موہت کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 452،354،406،304 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس موہت کی تلاش میں ہے۔