کلکٹر دفتر کے باہر گیٹ کے برابر ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کی جانب سے ایک بورڈ لگایا گیا ہے۔ یہ بورڈ کووڈ۔19 کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔ جس سے عوام کو با آسانی سہولت مل سکے۔
اس بورڈ میں تمام طرح کی معلومات دی گئی ہیں۔ جیسے شکایت کے لیے کس سے اور کہاں کی جا سکتی ہے۔ گاڑیوں کے پاس کے لیے کیسے درخواست دی جا سکتی ہے۔
شادی کے لیے درخواست کنندان کیسے درخواست دیں۔ یہ سب اطلاع اس بورڈ کے ذریعے دی گئی ہے۔

بورڈ میں کلکٹریٹ میں داخل ہونے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔