ETV Bharat / state

اندریش کمار نے نظام الدین درگاہ سے بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے نظام الدین درگاہ کی زیارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا۔ Indresh Kumar at Nizamuddin Dargah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 4:37 PM IST

Indresh gave a message of peace
Indresh gave a message of peace

نئی دہلی: آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے قومی راجدھانی دہلی کے حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے امن، بھائی چارہ کا پیغام دیا۔ سماجی ہم آہنگی، اتحاد اور یگانگت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ملک اور دنیا میں معاشرتی برائیوں، دوری، اچھوت، فریب، نفرت اور دہشت گردی کے خاتمہ کا شعور اجاگر کیا۔ اس موقع پر اندیش کمار نے ایک نیا انکشاف کیا۔ اندریش کمار نے کہا کہ عرب لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ رام امام ہند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی ذات، مذہب، مسلک، جماعت یا ملک کے لوگ اپنے اپنے مقامات پر چراغ جلا کر یہ پیغام دیں کہ ہندوستان اب 22 جنوری 2024 کو امن و آشتی کے راستے پر چل پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آخری نبی حضرت محمدﷺ نے خود فرمایا ہے کہ ہند نام کی سرزمین ایسی سرزمین ہے جہاں سے مجھے سکون کی ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔ اندریش کمار نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس پیغام کو عملی جامہ پہنایا جائے اور 22 جنوری 2024 کا تہوار بڑی شان و شوکت سے منایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:

Advt Sanket Yenagi قومی یکجہتی اور بھائی چارہ جمہوریت کو مضبوط بناتی ہیں، کرناٹک کانگریس

دنیا پیار سے چلے گی:
انہوں نے اعلان کیا کہ دنیا کو جنگ کے بجائے محبت سے چلنا چاہیے۔ حالانکہ وہ وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، آر ایس ایس، گئو رکھشا دل جیسی دوسری شدت پسند تنظیموں کے بارے میں کچھ بھی کہنا بھول جاتے ہیں۔ اندریش کمار نے سماج سے ذات پات، مذہب، زبان اور پارٹیوں کے اندھیروں کو ختم کرنے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں روشنی آنی چاہیے، لوگوں کے دل و دماغ روشن ہونے چاہئیں اور اتحاد برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام لوگ اپنے اپنے مذہب پر عمل کریں اور دوسرے مذاہب کا احترام کریں، ان کی مذمت نہ کریں اور ایک دوسرے کے تہواروں میں بھی شرکت کریں تو معاشرہ میں تلخی نہیں آئے گی۔ اندریش کمار نے کہا کہ ہر سال مسلم راشٹریہ منچ کے اس طرح کے پروگراموں کی وجہ سے ملک میں امن کی خواہاں طاقتیں بڑھ رہی ہیں اور نفرت پھیلانے والی طاقتیں کم ہو رہی ہیں۔

پلیٹ فارم مہم:
مسلم راشٹریہ منچ کئی سالوں سے دھنتیرس پر ملک کی درگاہوں، مقبروں، مساجد، مدرسوں اور قبرستانوں کو روشن کر رہا ہے، جسے ہم جشن چراغاں کے نام سے جانتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم راشٹریہ منچ غریبوں اور ضرورت مندوں میں کپڑے، ادویات، راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.