ETV Bharat / state

رامپور میں منی آئی پی ایل منعقد ہوگا، تیاریاں شروع

رامپور میں 7 نومبر سے منعقد ہونے والے منی آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے حوالے سے آئی پی ایل منی کے کوآرڈینیٹر نوید خاں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 90 کھلاڑیوں کو ٹرائل کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو 15-15 کی تعداد میں آکشن کے ذریعہ 6 الگ الگ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رامپور میں منی آئی پی ایل منعقد ہونے جارہا ہے، تیاریاں شروع
رامپور میں منی آئی پی ایل منعقد ہونے جارہا ہے
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 6:38 PM IST

اترپردیش کے شہر رامپور میں بھی اب انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی طرز پر منی آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ رامپور کے شہید اعظم اسٹیڈیم میں 7 نومبر 2021 سے شروع ہونے والا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

رامپور میں آج انڈین پریمیئر لیگ منی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کیا گیا۔ وہیں آئی پی ایل منی کے کوآرڈینیٹر نوید خاں نے ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رامپور اور دیگر اضلاع کے ہمارے نوجوانوں کے اندر کافی صلاحیتیں ہیں، لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں مل پاتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت رامپور میں ان کی اسپورٹس ایسوسی ایشن آئی پی ایل منی منعقد کرنے جا رہی ہے۔

رامپور میں منی آئی پی ایل منعقد ہونے جارہا ہے، تیاریاں شروع

نوید خان نے کہا کہ یہ کل ہند سطح کا آئی پی ایل منی ٹورنامنٹ ہوگا، جس کا آغاز 7 نومبر سے شہید اعظم اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرائل کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے کھلاڑیوں نے رامپور پہنچ کر ٹرائل میں حصہ لیا۔ ان میں سے کل 90 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو 15-15 کی تعداد میں آکشن کے ذریعہ 6 الگ الگ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس آئی پی ایل منی کے لئے 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ ان ٹیموں کے نام کچھ اس طرح ہیں۔ چینئی اسٹارز، ممبئی نائیٹس، دہلی اسٹرائکرس، کولکاتا کنگز، بینگلور بلز اور لکھنؤ رویالز۔

آئی پی ایل منی کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ہی قومی سطح پر ان کھلاڑیوں کو ایک پہچان بھی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.