امروہہ ضلع کے تحصیل علاقہ حسن پور میں بھارتی کسان یونین کی جانب سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ بجلی محکمہ کے ملازمین بجلی چیکنگ کے نام پر کسانوں اور دیہاتیوں کو ہراساں کررہے ہیں، جس کو روکنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی کسان یونین کے بلاک صدر کالے سنگھ نے بتایا کہ محکمہ بجلی کے ذریعہ کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ چیکنگ کے نام پر کسانوں پر ہزاروں، لاکھوں روپے کے کئی جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ بجلی کی چیکنگ کے نام پر کسانوں سے غیرقانونی بازیافت کی جارہی ہے۔ چیکنگ کے نام پر کسانوں کا زبردست استحصال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے کارکن چیکنگ کے نام پر دیہات میں آتے ہیں اور کسانوں اور دیہاتیوں پر غلط بجلی لوڈ دکھا کر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرتے ہیں یا غیرقانونی وصولی کرتے ہیں۔ کالے سنگھ نے کہا کہ یہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بجلی محکمہ کسانوں اور دیہاتیوں پر ظلم و ستم کرنا بند نہیں کرتی۔