وارانسی: کاشی سمیت پورے ملک کی ترقی کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ وہ اپنے تیسرے میعاد کار میں بھارت کو دنیا کی تیسری معاشی بڑی طاقت بنانے میں کامیاب ہونگے وارانسی میں 19ہزار کروڑ کے پروجکٹؤں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں مودی نے کہا'اب کچھ مہینے بعد ہی ملک میں الیکشن ہونے ہیں اور مودی نے ملک کو گارنٹی دی ہے کہ وہ اپنی تیسری پاری میں بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا کر رہے گا۔ یہ گارنٹی اگر میں ملک کو دے رہا ہوں تو اس کی وجہ آپ سبھی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا' بھارت سرکار نے غریب بہبود کی، مفاد عامہ کی جو اسکیمات بنائی ہیں ان سے کوئی بھی مستحق محروم نا رہے۔ اس لئے مودی کی گارنٹی والی گاڑی ایک دم سپر ہٹ ہوگئی ہے۔ جنہیں اسکیمات کا فائدہ ملا ہے انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ ان کی زندگی اب مزید بہتر ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ'آج کاشی سمیت پورا ملک وکست بھارت کی تعمیر کے لئے کمر بستہ ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہزاروں گاؤں، ہزاروں شہروں میں پہنچ چکی ہے۔ کروڑوں لوگ اس یاترا سے جڑ رہے ہیں۔ اس یاترا میں جو گاڑی چل رہی ہے اس کو ملکی باشندے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہتے ہیں۔
وارانسی میں حال ہی میں منعقد دیو دیوالی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ' اس بار جو لوگ دیو دیوالی کا نظارہ دیکھ کر آئے جن میں بیرونی مہمان بھی شامل تھے انہوں نے مجھے دہلی مین پورا حال بتایا تھا۔ جی۔20 میں آئے مہمان ہوں یا وارانسی آنے والا کوئی بھی مہمان جب وارانسی کے لوگوں کو تعریف کرتے ہیں تو میرا بھی ماتھا اونچا ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سَوروید مندر کی تکمیل اس قدرتی جذبے کی ایک مثال ہے۔ یہ عظیم مندر مہارشی سداپھل دیو جی کی تعلیمات اور تدریس کی علامت ہے۔ جس قدر اس مندر کی روحانیت ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، اسی طرح اس کی عظمت بھی ہمیں حیران کر دیتی ہے۔تمل ناڈو سے وارانسی آنے کا مطلب ہے کہ مہادیو کے ایک گھر سے ان کے دوسرے گھر آنا۔
یہی وجہ ہے کہ میں خود مندر کی زیارت کے دوران مسحور ہو گیا۔ سَوروید مندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے۔ میں دیکھ رہا تھا کہ اس کی دیواروں پر ‘ سَوروید’ خوبصورتی سے کندہ کیا گیا ہے۔ ویدوں، اپنشدوں، رامائن، گیتا اور مہابھارت وغیرہ جیسی کتابوں کے قدرتی پیغامات کو بھی تصویروں کے ذریعے کندہ کیا گیا ہے۔ اس لیے یہ مندر روحانیت، تاریخ اور ثقافت کی زندہ مثال ہے۔ یہاں ہزاروں عقیدت مند ایک ساتھ ویہنگم یوگ کی مشق کر سکتے ہیں۔ لہذا، یہ عظیم مندر ایک یوگ تیرتھ بھی ہے، اور ساتھ ہی یہ ایک گیان تیرتھ بھی ہے۔ میں اس شاندار روحانی تعمیر کے لیے سَور مہا مندر ٹرسٹ اور اس کے لاکھوں پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر پوجیہ سوامی شری سواتنتر دیو جی اور پوجیہ شری وگیان دیو جی کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس رسم کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک چلتی پھرتی یونیورسٹی ہے۔ ان دنوں میں میں نے بہت سیکھا ہے۔ آج کے پروجکٹوں سے وارانسی کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ میں نے لال قلع سے کہا تھا ہمیں کم سے کم 15شہروں میں گھومنا چاہئے۔ مجھے خوشی ہے جو پہلے بیرون ملک گھومنے جاتے تھے وہ آج اپنا ملک گھوم رہے ہیں۔ سیاحت بڑھتی ہے تو ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سیاحت بڑھنے سے وارانسی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے لئے سرکار لگاتار کام کررہی ہے۔
سیاحتی نقشے پر وارانسی کی اہمیت کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو باہر سے آتا ہے اسے کیسے پتا ہوگا کہ یہ ملائیوں کا موسم ہے۔ گودولیا کی چاٹ اور رام نگر کی لسی کی جانکاری بھی آج وارانسی کی ویب سائٹ پر مل جاتی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے وارانسی سے چار نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وارانسی سے دہلی کے لئے ایک اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع ہوئی ہے۔ آج سے مئو۔دوہری گھاٹ ٹرین بھی شروع ہورہی ہے۔ اس لائن کے شروع ہونے سے بڑہل گنج، ہاٹا وغیرہ علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز بھوجپیوری بولی میں کی۔ انہوں نے اسی بولی میں وارانسی کے سبھی لوگوں کو سلام کیا اور ان کا حال چال جانا۔ مودی اپنے پارلیمانی حلقے کے دوروزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے تھے۔ یواین آئی۔
ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت، مودی
PM Modi Banaras Visit وزیر اعظم نے کہا' بھارت سرکار نے غریب بہبود کی، مفاد عامہ کی جو اسکیمات بنائی ہیں ان سے کوئی بھی مستحق محروم نا رہے۔ اس لئے مودی کی گارنٹی والی گاڑی ایک دم سپر ہٹ ہوگئی ہے۔
Published : Dec 18, 2023, 7:06 PM IST

TAGGED:
PM Modi Banaras Visit