ETV Bharat / state

Independence Day 2023 in UP Madrasa یوپی کے سبھی مدارس میں جشن آزادی کی دھوم - اتر پردیش کے گونڈہ ضلع میں واقع دارالعلوم حبیب

آج ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ ملک کا 77واں یوم آزادی منایا جارہا ہے۔ اتر پردیش کے مدارس کے طلبا و اساتذہ نے ترنگا پرچم کشائی کرتے ہوئے جشن آزادی منایا۔ اتر پردیش کے سبھی مدارس میں دھوم دھام کے ساتھ جشن آزادی منایا گیا جس میں طلبا و طالبات شریک ہوتے ہوئے پر جوش نظر آئے۔

یوپی کے سبھی مدارس میں جشن آزادی کی دھوم

author img

By

Published : Aug 15, 2023, 4:55 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 12:07 PM IST

لکھنؤ: لکھنؤ کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں جشن آزادی کے موقع پر ادارہ کے پرنسپل مولانا سعید الرحمن اعظمی نے مرکزی گیٹ پر ترنگا پرچم کشائی کی، اس موقع پر ادارہ کے طلبہ و اساتذہ موجود رہے پرچم کشائی کے بعد ادارہ کے ایک ہال میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی جدوجہد کو یاد کیا گیا۔

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا گیا

یہ بھی پڑھیں:

اعظم گڑھ ضلع کے مبارک پور قصبہ میں واقع الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں جشن آزادی پورے دھوم دھام سے منایا گیا اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا بدر عالم نے ترنگا پرچم کشائی کی۔ جہاں پر کثیر تعداد میں طلبہ و اساتذہ موجود رہے۔ پرچم کشائی کے بعد سینٹرل بلڈنگ کے ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قومی گیت اور مجاہدین آزادی کی خدمات کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اتر پردیش کے اعظم گڑھ کے قصبہ مبارک پور میں واقع الجامعہ الاشرفیہ میں ترنگا پرچم کشائی کے بعد شجرکاری مہم

لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد کے شاہی امام مولانا فضل المنان نے مسجد کے احاطے میں ترنگا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر مسجد انتظامیہ کے ذمہ داران موجود رہے۔ لکھنؤ کے اسلامک سینٹر آف انڈیا میں مدرسہ کے طلبہ و طالبات گزشتہ تین دن سے یوم آزادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پینٹنگ کمپٹیشن، تقاریر کمپٹیشن سمیت کئی مقابلہ جاتی پروگرام میں حصہ لیا اور ان کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ اسلامک سینٹر آف انڈیا کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے طلبہ و طالبات کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی میں شہید ہونے والے افراد کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ مستقبل میں ملک امن و شانتی کے راستے پر گامزن رہے۔

لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد کے شاہی امام مولانا فضل المنان مسجد کے احاطہ میں ترنگا پرچم کشائی کرتے ہوئے

لکھنؤ کی عیش باغ عیدگاہ میں واقع اسلامک سنٹر آف انڈیا میں ایک طالب علم ترنگا پرچم کی پینٹنگ دکھاتے ہوئے

لکھنؤ کے آصفی امام باڑے میں شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے ترنگا پرچم کشائی کرکے جشن آزادی منایا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں سرکردہ شخصیات شامل رہیں۔ مولانا نے ملک میں امن و شانتی کے لیے دعا بھی کی۔ لکھنؤ کے کپور تھلہ علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران بڑا چاند گنج میں جشن آزادی پورے زور و شور سے منایا گیا۔ یہاں پر مدرسہ کے پرنسپل قاری ذاکر علی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ و طلبہ موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس سے فارغ علمائے کرام نے بڑی تعداد میں جنگ آزادی میں شہادت دی ہے۔ ان کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج ہم مدارس کے طلبہ کے سامنے ان کی خدمات کو بیان کرتے ہیں۔ جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کے تئیں مدارس کے طلباء میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہو۔
معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی لکھنو کے اصفی امام باڑہ میں ترنگا پرچم کشائی کر یوم ازادی منایا
معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے لکھنؤ کے آصفی امام باڑہ میں ترنگا پرچم کشائی کرکے یوم آزادی منایا
لکھنؤ کپورتھلہ میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں پرچم کشائی کے بعد اساتذہ و طلبا ترنگا پرچم کے ساتھ تصویر لیتے ہوئے

اتر پردیش کے گونڈہ ضلع میں واقع دارالعلوم حبیب الرضا بگی روڈ میں اساتذہ و طلبا جشن آزادی مناتے ہوئے

وہیں لکھنؤ کے علی نگر مڑیاؤں میں واقع مدرسہ حنفیہ چشتیہ میں جشن آزادی منایا گیا۔ یہاں پر مولانا محمد احمد بقائی نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو نصیحت آمیز خطاب کیا۔ گونڈا ضلع کے بگی روڈ قصبہ میں واقع دارالعلوم حبیب الرضا میں پورے شان و شوکت کے ساتھ طلبہ و طالبات نے جشن آزادی منایا۔ یوم آزادی کے موقع پر اساتذہ نے طلبہ کو حب الوطنی اور ملک کے تئیں مثبت کردار ادا کرنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے استاد مولانا شہزاد نے طلبہ کو خطاب کیا اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یوپی کے سبھی مدارس میں جشن آزادی کی دھوم
لکھنو علی نگر مڑیاؤں میں واقع مدرسہ حنفیہ چشتیہ میں طلبا و طالبات یوم ازادی مناتے ہوئے

گونڈا ضلع کے انٹیا تھوک قصبے میں واقع مدرسہ گلشن برکات میں ترنگا پرچم کشائی کی گئی۔ جہاں پر طلبہ و طالبات نے دھوم دھام کے ساتھ جشن آزادی کو منایا۔ اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا مرتضیٰ نے طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا سنگم ہے۔ آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لیے ہمیں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خاص طور سے مولانا فضل حق خیرآبادی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل حق خیر آبادی نے جس قدر ملک کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔ اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

گونڈہ ضلع کے انٹیاتھوک قصبہ میں واقع دارالعلوم گلشن برکات میں طلبا و اساتذہ یوم آزادی کے موقع پر ترنگا پرچم کشائی کرتے ہوئے

Last Updated : Aug 16, 2023, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.