اترپردیش حکومت مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ریاست میں جرائم پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم حالات اس کے برعکس ہیں۔
گریٹر نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے گزشتہ دو دنوں میں تین خواتین کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دوسری جانب بائیکرز گینگس لگاتار نئی نئی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ پولیس ان شرپسندوں مسلسل تلاش کر رہی ہیں۔ لیکن اب تک انہیں پکڑنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔
اس درمیان موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر ڈیلٹا II میں گھر کے باہر ٹہل رہی ایک خاتون کو نشانہ بنایا۔ اس کے گلے سے زنجیر جھپٹ کر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں سیکٹر الفا ون میں شرپسندوں نے ایک خاتون کے گلے سے زنجیر چھیننے کی کوشش کی لیکن زنجیر خاتون کے دوپٹے میں الجھ گئی۔ ہمت دکھاتے ہوئے خاتون نے شرپسندوں کا پیچھا کیا، لیکن وہ آسانی سے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
دوسری جانب بادل پور کے کوتوالی علاقے میں موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے بینک سے پیسہ نکال کر باہر جارہی خاتون کو نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شرپسند مسلسل واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ لیکن پولیس انہیں پکڑنے میان ناکام ہے۔