لکھنؤ: بدھ کو محکمہ انکم ٹیکس نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ چھاپہ الجوہر ٹرسٹ کے حوالے سے مارا گیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک درجن ٹیموں نے رام پور، لکھنؤ، سہارنپور، غازی آباد، سہارنپور میں چھاپے مارے ہیں۔
دراصل، مقامی پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ اعظم خان، ان کی بیوی تنظیم فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم سے بھی تفتیش کر رہا ہے۔اسمبلی انتخابات میں دیے گئے حلف ناموں میں بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعد انکم ٹیکس نے دونوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس کو اعظم خان کے الجوہر ٹرسٹ میں بھی کئی خامیاں ملی تھیں، جس کے بعد بدھ کو چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق رام پور کے چمروا اسمبلی کے ایم ایل اے نصیر احمد خان کے گھر اور فارم ہاؤس پر بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Hate speech case سپریم کورٹ نے اعظم خان کو عبوری راحت دی
ایس ایس بی سیکورٹی فورسز نے اعظم خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیا ہے۔ بتادیں کہ اعظم خان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ اسی طرح کا معاملہ ای ڈی کے ساتھ بھی چل رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس کی ٹیم اعظم خان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔