علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں انتظامیہ نے گزشتہ چار روز سے ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر نرسری سے بارویں جماعت تک اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 23 اور 24 ستمبر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے نچلے علاقوں میں، خاص کر علیگڑھ شہر شاہجمال کے علاقے میں پانی جمع ہونے کے سبب مقامی اور راہگیروں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ Aligarh Schools To remain Closed on 23 and 24 Sep
![حکمنامہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-due-to-heavy-rain-aligarh-schools-remain-closed-on-23-24-september-02-7206466_22092022141522_2209f_1663836322_306.jpg)
ضلع مجسٹریٹ علی گڑھ نے عوامی مفاد میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ضلع میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے مستقل موسلادھار بارش کے پیش نظر اسکول مزید دو دن بند رہے گے۔ اس سے قبل ضلع میں لگاتار چار دنوں سے جاری بارشوں کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے اگلے دو دنوں یعنی 23 اور 24 کو تمام سرکاری غیر سرکاری اسکولوں کو - نرسری تا بارہویں تک - بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سنگھ نے ضلع اسکول انسپکٹر اور ضلع بنیادی تعلیم افسر کو مذکورہ احکامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ Incessant rains in Aligarh Admin closed schools
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز (21، 22 ستمبر) سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی نوٹس کے مطابق آٹھویں جماعت تک کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بارشوں کے سبب بند ہیں۔