ETV Bharat / state

رامپوری صنعتوں کے فروغ کے لئے امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاح - رامپوری امپوریئم

دستکاری کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کئے گئے اس رامپوری امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاح مرادآباد ڈویژن کے کمشنر آنجنئے کمار سنگھ نے کیا۔

امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاح
امپوریئم امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاحاور میوزیئم کا افتتاح
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 5:23 AM IST

اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع دستکاری سینٹر میں رامپور امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاح کیا گیا۔ دستکاری کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کئے گئے اس رامپوری امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاح مرادآباد ڈویژن کے کمشنر آنجنئے کمار سنگھ نے فیتا کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ضلع کے دیگر افسران کے ساتھ مقامی دستکار بھی بڑی تعداد میں موجود رہے۔

رامپور کی دستکاری اور روایتی ہنر کو صنعتوں سے جوڑنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

رامپوری صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے رامپور امپوریئم اور میوزیئم کا افتتاح

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے آنجنئے کمار سنگھ نے کہا 'رامپور میں کافی ہنر ہے۔ یہاں لوگ دستکاری کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے اس ہنر کو فروغ دینے اور براہ راست بازار سے جوڑنے کے مقصد سے اس رامپور امپوریئم اور میوزیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ لوگ یہاں آکر نہ صرف اپنی پسند کا سامان خرید سکیں بلکہ یہاں ان مصنوعات کو کس طرح کاریگر تیار کرتے ہیں اس کا بھی مشاہدہ کر سکیں'۔

یہ بھی پڑھیے
کسان تحریک کے سو دن مکمل ہونے پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے

میوزیم کے افتتاح کے موقع پر خود امدادی گروپز کے ذریعہ رامپور کی مختلف مصنوعات کے اسٹالز لگاکر نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.