نوئیڈا: اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کی پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے نوئیڈا کے سیکٹر-20 پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ بیرک کا افتتاح کیا۔ ذرائع کے مطابق اس بیرک میں رہنے والے پولیس اہلکاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس بیرک میں 58 بستر لگائے گئے ہیں تاکہ پولیس اہلکار ایک ساتھ آرام سے رہ سکیں۔ Police Barracks Inaugurated in Noida
یہ بھی پڑھیں:Police Officer Suspend in Noida پولیس کمشنر نے تھانہ انچارج کو معطل کردیا
پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے کہا کہ یہ پہل ضلع کی کئی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے ضلع کے تمام ڈی سی پیز کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی تھانے میں بیرکس کا انتظام نہیں ہے تو اس کی رپورٹ بنا کر پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھیجی جائے، اس پر غور کیا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں۔