ریاست اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں میں خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بنانے کی مہم کو چائے والا فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع بارہ بنکی میں بھی شروع کیاگیا ہے، جمعہ کو نواب گنج تحصیل کے احاطے میں چائےوالا فاؤنڈیشن کی آوٹ لیٹ کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کے ہاتھوں کیا گیا، اس اؤٹ لیٹ کا ذمہ سیلف ہیلپ گروپس کی دو خاتون کو دیا گیا ہے۔
MBA Chai Wala
واضح رہے کہ چائے ولا فاؤنڈیشن گزشتہ تین برسوں سے اس قسم کے آؤٹ لیٹ کئی ریاستوں میں کھول چکا ہے، اس وقت ملک بھر میں فاؤنڈیشن کے 104 آوٹ لیٹس ہیں جن میں دو دو خاتون ملازم ہیں، چائے والا فاؤنڈیشن کا مقصد یوپی میں اس قسم کی ایک ہزار آؤٹ لیٹس کو کھول کر تقریبآ 2 ہزار خواتین کو روزگار سے منسلک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں:Green Tea vs Black Tea: سبز یا کالی چائے، آپ کے لیے کون سی چائے بہتر رہے گی؟
بارہ بنکی کی تحصیل نواب گنج میں آؤٹ لیٹس کے افتتاح کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بنانے کے مقصد سے مختلف کام کر رہے ہیں، اسی کی کڑی میں یہ ایک اور کوشش ہے، اس آوٹلیٹ کے متعدد فائدہ ہیں، ایک تو یہاں آنے والے اور ہمارے ملازمین کو کم قیمت میں اچھی چائے حاصل ہوگی ساتھ ہی خواتین بھی بااختیار ہوں گی۔