ETV Bharat / state

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی اپڈیٹڈ ویب سائٹ پر اب یونیورسٹی سے وابستہ 563 کالجز کی معلومات، سبھی ریسرچ اور اشاعتیں دستیاب ہوں گی۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح
ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 3:51 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو اپڈیٹ کرنے کا عمل پورا ہونے کے بعد آج اس کا افتتاح کر دیا گیا۔

شعبہ تعلیم کے ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ نے ویب سائٹ کو تیار کرنے والی ٹیم کے ساتھ اپڈیٹڈ ویب سائٹ کا کتابچہ جاری کیا اور اُنہوں نے بتایا کہ کہ اب روہیل کھنڈ یونیورسٹی سے وابستہ 563 کالجز کی معلومات، سبھی ریسرچ اور اشاعتیں دستیاب ہوں گی۔

وائس چانسلر نے ویب سائٹ میں کی جانے والی تبدیلیوں اور خصوصیات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'روہیل کھنڈ کی شخصیت، کام اور تاریخ کی معلومات بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

اُنہوں نے ویب سائٹ تیار کرنے والے پروفیسر ایس ایس بیدی، ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر اشونی گُپتا، رویندر گوتم، نیرج اور سوریہ پرتاپ سنگھ کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو: شعبہ اردو میں آن لائن تعزیتی جلسہ

اپڈیٹیڈ ویب سائٹ پر سال 2020 سے متعلق حکومت کی احکامات اور ہدایات کے تحت تیار سیل اور ڈائرکٹریٹ کی بھی معلومات فراہم کرائی گئی ہے۔ تحقیقی کام ”رسرچ ورک“ کو نمایاں مقام دیا گیا ہے، تاکہ یونیورسٹی میں ہونے والے نئے تجربات کے بارے میں معلومات آسانی سے دستیاب ہوسکے۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر اختر حسین نے ویب سائٹ کے بابت ضروری چیزیں شیئر کیں۔ ٹیم کے صدر پروفیسر ایس ایس بیدی نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت یونیورسٹی کیمپس، 563 ڈگری کالجوں میں پڑھائے جانے والے کورسز وغیرہ کے بارے میں تمام معلومات اپلوڈ کرنے کی بات کہی۔

وائس چانسلر نے تمام شعبوں کے جاتی فارمز کو ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کی ہدایت دی، تاکہ طلبا کو غیر ضروری طور پر کالجز میں بلا وجہ پریشان نہ ہونا پڑے۔

مزید پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو وائس چانسلر نے جے این ایم سی کی کووڈ سہولیات کا جائزہ لیا

وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ ریسرچ کو سال 1975 (یونیورسٹی کے قیام کا سال) سے اب تک کی تمام اشاعتوں اور تحقیقی کاموں کی معلومات اپڈیٹ کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ تمام محکموں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ اپنے شعبوں کی تمام سرگرمیوں سے متعلق معلومات میڈیا سیل تک پہنچائیں اور اسے ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں۔

ویب سائٹ کے لانچنگ کے موقع پر ڈاکٹر اشونی گُپتا سمیت ڈین، شعبوں کے ہیڈ، ڈائریکٹر، سیل انچارج، رجسٹرار، امتحان کنٹرولر اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.