ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب کا افتتاح - آنے والی نسلوں میں گاندھی جی کے نظریے کو زندہ رکھنا ہے

بارہ بنکی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب کا افتتاح کیا گیا اور مختلف کھیلوں میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے 20 کھلاڑیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

inauguration of mahatma gandhi sports club in barabanki uttar pradesh
مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب کا افتتاح
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 4:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب کے قیام کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندھی کے نظریہ اور فلسفے کو آنے والی نسلوں میں مستحکم کرنا ہے۔

مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب کا افتتاح

بارہ بنکی شہر کے گاندھی بھون میں ہوئے اس پروگرام میں مختلف کھیلوں کے مشہور کھلاڑی موجود رہے۔ ان میں سے 20 کھلاڑیوں کو سند اور یادگاری نشان دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

ہاتھرس سانحہ: اترپردیش پولیس کے رویہ پر ویمنس کمیشن کا اظہار افسوس

گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کے بانی پنڈت راج ناتھ شرما نے بتایا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی پر گذشتہ ایک برس سے مختلف پروگرام ہو رہے تھے۔ کھیل کے حلقے میں کوئی پروگرام نہ ہونے کی شکایت تھی۔ اس لیے یہ پروگرام کیا گیا۔

inauguration of mahatma gandhi sports club in barabanki uttar pradesh
مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی اسپورٹس کلب قائم کرنے کا مقصد آنے والی نسلوں میں گاندھی جی کے نظریے کو زندہ رکھنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کلب کھلاڑیوں کی ہر قسم سے مدد کرے گا اور ان کی کوشش ہے کہ آئندہ دو برس میں 20 کھلاڑیوں کے لیے اسپورٹس ہاسٹل کی تعمیر کرا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.