ریاست اترپردیس کے شہر نوئیڈا اسٹیڈیم میں مختلف قسم کے کھیل کھیلنے والوں کے لیے جم اور یوگا سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے، اس جم کا افتتاح باغپت کے رکن اسمبلی یوگیش دھاما نے فیتہ کاٹ کر کیا، یہ جم خانہ شہر کے دیگر جم خانوں سے مختلف ہے۔ جم میں لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے فٹنس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے یوگا سینٹر اور اسپا شروع کیا گیا ہے۔
Baghpat MLA inaugurated the gym at Noida Stadiumمذکورہ جم خانہ کے آپریٹر نے کہا کہ نوئیڈا اسٹیڈیم عالمی معیار کا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی یہاں مختلف کھیلوں کی پریکٹس کے لئے آتے ہیں۔ کئی اکیڈمیاں بھی مستقل بنیادوں پر چلائی جا رہی ہیں۔ لیکن اسٹیڈیم میں آنے والے کھلاڑی اور عام لوگوں کے لیے فٹنس کے لیے سہولیات دستیاب نہیں تھیں۔ اسی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں جم خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے،اس جم خانہ میں ایک درجن سے زائد ٹرینرز جم میں لوگوں کو فٹنس ٹریننگ دیں گے، جن کی فیس بہت کم رکھی گئی ہے۔جم آپریٹر ایس پی سنگھ نے کہا کہ جم اور یوگا سنٹر میں شامل ہونے والوں کے لیے پارکنگ کی سہولیات موجود ہیں۔ جم خانہ مکمل طور پر صاف و شفاف ہے، لیموں کے پانی کے ساتھ تولیے ہمیشہ دستیاب ہوں گے۔ جم صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔ مزید پڑھیں:Gym Inauguration in Noida: نوئیڈا جم کے افتتاح میں سیاسی قائدین، فلم اداکار کی شرکت
انہوں نے بتایا کہ جم خانہ میں فیس کی رقم بہت کم ہے، ابتدائی طور پر اس کی فیس 15 ہزار ہے اور اس میں بھی ہم 25 فیصد رعایت دے رہے ہیں۔ چند دنوں کے بعد رعایت ختم کر کے فیس میں اضافہ کر دیا جائے گا۔