ETV Bharat / state

سہارنپور: فیس ماسک اے ٹی ایم مشین کا افتتاح - Face mask ATM machine for the public

سہارنپور میں نگر نگم کی جانب سے فیس ماسک اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا گیا ہے۔ کورونا وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے نگر نگم نے یہ اقدامات کئے ہیں۔

سہارنپور: فیس ماسک اے ٹی ایم مشین کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 8:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں نگر نگم کی جانب سے فیس ماسک اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا گیا ہے۔ کورونا وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے نگر نگم نے یہ اقدامات کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس مشین سے صرف پانچ روپے میں ماسک دستیاب ہوگا۔ اس سلسلے میں نگر آیکت گیانندر سنگھ نے بتایا کہ یہ مشین جلد ہی سہارنپور کی عام جگہوں پر نصب کیا جائے گا تاکہ بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں کو کرونا جیسی مہاماری سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا یہ نظم اس لئے کیا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے آتا ہے یا کسی کا ماسک پرانا ہوگیا ہے تو وہ مشین میں پانچ روپے کا سکہ ڈال کر سینی ٹائز کیا ہوا ماسک دستیاب کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست میں یہ پہلا نگر نگم ہے جس نے یہ شروعات کی ہے، جلد ہی عام جگہو ں پر یہ مشین نصب کردی جائے گی، جس سے غریب عوام فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.