ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں 15واں چودھری آصف علی میموریل اسٹیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اتوار سے آغاز ہو گیا۔ سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ گوپ نے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا۔ Chaudhry Asif Ali Memorial State Cricket Tournament
لیگ کم ناک آؤٹ بیس کرکٹ ٹورنامنٹ Cricket Tournament میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 مارچ کو کھیلا جائےگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بالاجی کرکٹ کلب اور بہرائچ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔
واضح رہے کہ ضلع میں کرکٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے ہر برس اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کرانے کے نتائج مثبت رہے ہیں اور اب تک متعدد کھلاڑی قومی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ضلع میں کرکٹ کے حلقے میں چودھری آصف علی کی نمایاں خدمات ہیں۔ یو پی سی سی اے کے جوائنٹ سکریٹری رہے مرحوم چودھری آصف علی ضلع میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہتے تھے۔ وہ ذاتی طور پر کھلاڑیوں کی مدد کرتے رہتے تھے۔ Cricket Tournament At Barabanki
انہوں نے بتایا کہ ان کی اور ان کے صاحب زادے ڈاکٹر جاوید کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ضلع میں کرکٹ کی 50 سے زیادہ ٹیمیں ہیں اور مختلف ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں۔ Cricket Tournament At Barabanki