ETV Bharat / state

اے ایم یو میں مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن کا افتتاح

ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں تحقیق اور علمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں مردم شماری کے ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ Inauguration of Census Data in AMU

Inauguration of Census Data in AMU
اے ایم یو میں مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن کا افتتاح
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 12:37 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری میں مردم شماری کے ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن کا افتتاح مہمان خصوصی، ہندوستان کے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر شیتل ورما، آئی اے ایس نے کیا۔ لائبریری کے کلچرل ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں مولانا آزاد لائبریری کے ڈیجیٹل ریسورس سینٹر (ڈی آر سی) میں چار وقف شدہ ورک اسٹیشنز کے قیام کی نشاندہی کی گئی۔

تقریب میں مہمان خصوصی کے علاوہ اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، یونیورسٹی لائبریرین اور ممبر اسٹیئرنگ کمیٹی سی ڈی آر ڈبلیو، پروفیسر نشاط فاطمہ، بھی موجود تھی۔ اس موقع پر شیتل ورما نے جدید تحقیق کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں باہمی تعاون کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

پروفیسر محمد گلریز نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی اور محققین کو بااختیار بنانے میں ورک اسٹیشن کے کردار پر زور دیا۔ پروفیسر نشاط فاطمہ نے امید ظاہر کی کہ مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن لائبریری کے موجودہ وسائل میں اضافہ کرے گا۔

پروفیسر قاضی مظہر علی نے باخبر فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے لیے ریسرچ میں مردم شماری کے اعداد و شمار کو استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن ایک جدید سہولت ہے، جو مردم شماری کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے جامع تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد اساتذہ، محققین، اور ڈیٹا استعمال کرنے والوں کو کثیر المقاصد ترقیاتی اقدامات، ان کی نگرانی اور تشخیص سے متعلق جدید ٹولز اور وسائل فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پروفیسر قاضی نے مزید کہاکہ جدید ترین ٹکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے سے لیس، ورک اسٹیشن اسکالرز اور طلبہ کو آبادیاتی نمونوں، سماجی و اقتصادی رجحانات، تعلیمی اور پالیسی تحقیق کے لیے اہم ڈیٹا پوائنٹس کے بارے میں مواد فراہم کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.