علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، شعبہ آرٹس کے زیر اہتمام چھ روزہ 'سالانہ آرٹ نمائش 2022' کا افتتاح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے معین الدین آرٹس گیلری میں کیا جہاں تقریبا 120 مختلف موضوع پر یونیورسٹی طلبہ و طالبات کے ذریعے بنائی گئی پینٹنگ کی نمائش کی گئی۔ Annual Art Exhibition 2022 at AMU
سالانہ آرٹس نمائش میں ایم ایف اے کی طالبہ فرہین کی بنائی گئی پینسل کی نوک کو تراش کر بانی درسگاہ سرسید احمد خان تصویر طلباء کی پہلی پسند اس لئے بھی بن رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقامات پر مختلف قسم کی سر سید احمد خان کی تصاویر تو لگی ہوئی ہیں لیکن کیمپس میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی طالب علم نے پینسل کی نوک کو تراش کر سر سید کی تصویر بنائی ہو، جو دیکھنے میں ضرور چھوٹی ہے لیکن نمائش میں آنے والوں کی پہلی پسند ہے اور اہمیت کی حامل بھی۔AMU Students Painting Exhibition
فرہین نے بتایا اس کو بنانے میں بہت وقت لگا کیونکہ یہ پینسل کی نوک کو تراش کر بنائی گئی ہے اور بناتے وقت بہت غور سے بھی دیکھ کر کام کرنا پڑا، بناتے وقت اس بات کا بھی دھیان رکھا گیا کہ کہیں ٹوٹ نا جائے، کیونکہ پینسل کی نوک نازک بھی ہوتی ہے۔ AMU Annual Art Exhibition Inauguration
نمائش میں حصہ لینے والی طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا اس طرح کی آرٹس نمائش ہمارے لئے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ ہمیں اپنی صلاحیت قابلیت اور تجربہ سے بنائی گئی پینٹنگ کو اپنے ہی کیمپس میں نمائش میں رکھنا اور اپنے اساتذہ کی رائے لینا، اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور تجربہ کے ساتھ اعتماد بھی بڑھتا ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر بدر جہاں نے بتایا کرونا وبا کی آن لائن آرٹس نمائش کے بعد پہلی مرتبہ یہ ہمارے گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور رسرچ اسکالرز کی سالانہ آرٹس نمائش ہے اس میں مختلف قسم کی تقریبا 120 پینٹنگ موجود ہے، اس طرح کی آرٹس نمائش سے طلباء کو اعتماد کے ساتھ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
سالانہ آرٹس نمائش کے افتتاح کے وقت یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، ڈپٹی ڈائریکٹر سر سید اکیڈمی ڈاکٹر محمد شاہد، پروفیسر سراج اجملی کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس کے اعلی عہدیداران بھی موجود رہے، اس سالانہ نمائش کا اہتمام 13 سے 18 ستمبر تک یونیورسٹی کی معین الدین آرٹس گیلری میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: AMU Vice Chancellor اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی