ETV Bharat / state

اترپردیش میں عید کی نماز گھر پر ہی ادا کی گئی

author img

By

Published : May 26, 2020, 6:09 PM IST

کورونا وائرس کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان اترپردیش میں عید الفطر سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

in uttar pradesh, eid prayers were offered at home
اترپردیش میں عید کی نماز گھر پر ہی ادا کی گئی

اس دوران مسجدوں اور عیدگاہوں میں لوگ نماز ادا کرنے سے محروم رہے۔ مذہبی مقامات پر علماؤں نے چند افراد کے ساتھ نماز ادا کی۔ لوگوں نے دنیا بھر میں چھائے کورونا بحران کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی اصولوں پر پوری طرح سے عمل کیا اور گھروں میں عید کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد مبارک باد کا سلسلہ فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے شروع ہوا جو شام تک جاری رہا۔

عید پر بنائے گئے لذیذ کھانوں کا ذائقہ لوگوں نے اہل خانہ کے ساتھ لیا۔ خاص مہمانوں کی مہمان نوازی عطر کی خوشبو سے قبل سینیٹائزر کے ساتھ کی گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی عید سے متعلق مبارک باد کا پیغام سینیٹائزراور ماسک کے ساتھ عید کا چاند رہا۔

لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں مولانا راشد فرنگی محلی نے پانچ لوگوں کے ساتھ نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ ٹیلے والی مسجد سمیت متعدد عبادت گاہوں پر نماز چند لوگوں کے ساتھ ہی ادا کی گئی۔ کانپور، وارانسی، میرٹھ، آگرہ، پریاگ راج اور امروہہ سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر عید گھر پر ہی رہ کر منائی گئی۔ اس دوران بازار اور سڑکیں سنسان رہیں اور عبادت گاہوں کے باہر پولیس کا پہرہ رہا۔

اوریا سے موصول رپورٹ کے مطابق اجیت مل علاقہ میں اجتماعی نماز کی کوشش کر رہے 26 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وہیں میرٹھ کے لساڑی گیٹ میں عید کی نماز کے سلسلے میں دو فرقوں میں زبردست پتھراؤ اور مار پیٹ ہوئی۔ لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے عید گاہ پہنچ کر مولانا فرنگی محلی سے ملاقات کی اور مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے باشندگان وطن کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ضلع سیتا پور جیل میں قید رام پور کے رکن پارلیمان اعظم خان نے اہلیہ تنزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اور دیگر قیدیوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے بتایا کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کراتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔ ساتھ ہی نماز سے متعلق ضروری سامان بھی مہیا کرایا گیا۔

امروہہ میں عید کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ادا کی اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے کو مبارک باد کے پیغام ارسال کئے۔ امروہہ، زویا، ڈیڈولی، نوگاوں سادات، حسن پور، چوچیلا کلاں اور پھندیڈی وغیرہ دیہی علاقوں میں لوگوں نے لاک ڈاؤن کی پیروی کرتے ہوئے گھروں میں نماز ادا کی۔

امروہہ صدر کے رکن اسمبلی محبوب علی، ایم ایل سی پرویز علی، شہر امام مفتی عفان سمیت دیگر معززین نے بھی اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو موبائل پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

مرادآباد میں عید کے موقع پر تمام مسجدوں، عیدگاہوں اور سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت بالکل بھی نہیں دکھی۔ پولیس پی اے سی اور آر اے ایف کے جوان جگہ جگہ مارچ کرتے نظر آئے۔ لاک ڈاؤن کی ہدایات اور معیاروں کو نظر میں رکھتے ہوئے لوگوں نے گھروں میں عید کی نماز ادا کی۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پاٹھک نے بتایا کہ عید کے تہوار پر مرادآباد پولیس نے آج شہر کے مختلف حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کے دوران پولیس نے لوگوں سے عید کو پرامن طریقہ سے منانے کی اپیل کی۔

اوریا میں عید کی مبارک باد پیش کرنے لوگ ایک دوسرے کے گھروں پر نہیں گئے جس کے سبب ہر طرف سناٹا چھایا رہا۔ ضلع کی سبھی مسجدوں اور عیدگاہوں کے ساتھ جگہ جگہ پولیس فورس تعینات رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.