ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں تین سطحی پنچایتی انتخابات کے مدنظر نامزدگی داخل کرنے کے دوسرے دن بھی پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آئی۔
اس دوران علی الصبح سے ہی کثیر تعداد میں امیدواروں نے اپنے اپنے پرچے پولیس انتظامیہ کے سخت انتظامات کے درمیان داخل کیے۔
ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر ضلع انتظامیہ کے ذریعے کرونا کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل آوری کرائی جا رہی ہے۔ امیدواروں کو ضلع انتظامیہ کے ذریعے نامزدگی کے داخلے کے روز کرونا کی گائیڈ لائن کے بارے میں پہلے ہی جانکاری مہیا کرا دی گئی تھی اس دوران کلکٹریٹ کے احاطے میں جگہ جگہ بیری گریٹنگ کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
اس دوران نامزدگی اندراج کرنے کے لیے امیدواروں کے ساتھ ایک یا دو ہی افراد کو اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔