ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایس پی، ڈی ایم نے بازار میں گھوم گھوم کر ماسک پہنوائے - ماسک پابندی

بارہ بنکی میں ضلع انتظامیہ نے بازاروں کا معائنہ کیا اور جن لوگوں نے ماسک نہیں پہنے تھے، ان کا چالان کیا ساتھ ہی کچھ کو ماسک بھی پہنوایا۔

In Barabanki, the district administration inspected the markets
بارہ بنکی: ایس پی، ڈی ایم نے بازار میں گھوم گھوم کر ماسک پہنوائے
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 5:23 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کے روز ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹینڈنٹ نے شہر کے بازار اور خاص چوراہوں پر چیکنگ مہم چلائی۔ اس دوران دونوں افسران نے لوگوں کو پاس جا جا کر انہیں ماسک پہنوائے اور جن کے پاس ماسک نہیں تھے ان کا چالان کیا۔ اس دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کے لئے بھی مزید چیکنگ کی گئی۔

بارہ بنکی: ایس پی، ڈی ایم نے بازار میں گھوم گھوم کر ماسک پہنوائے

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ چیکنگ مہم کا مقصد عوام کو یہ بتانا ہے کہ کووڈ-19 کا خوف ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ہر روز اس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پابندی کے ساتھ پہنوانے کا بھی یہی مقصد ہے کہ عوام اسے سنجیدگی سے لے اور وہ ماسک پہنے تاکہ وہ اس وبا سے مخفوظ رہ سکیں۔

وہیں ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ بازار میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم معائنہ کریں کہ یہاں کووڈ-19 کی گائیڈلائین پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔ کیونکہ بازار وہ جگہ ہے جہاں صارفین اور دکاندار دونوں آسانی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماسک نہ پہننے پر متعدد چالان کئے گئے ہیں، اس مہم کے ذریعہ انتظامیہ اور پولیس کے اہلکاروں نے ناجائز قبضے والوں کو بھی انتباہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.