ETV Bharat / state

غلط طریقے سے وقف بورڈ میں درج املاک کی جانچ ہو: بی جے پی ایم پی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں اوپیندر راوت نے کہا کہ رام سنیہی گھاٹ میں تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد سنی سینٹرل وقف بورڈ میں 2018 میں درج ہوئی ہے۔

غلط طریقے سے وقف بورڈ میں درج املاک کی جانچ ہو : بی جے پی ایم پی

author img

By

Published : May 21, 2021, 8:19 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کے مسمار ہونے کے بعد اس پر سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

اب بارہ بنکی سے بی جے پی رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر غلط طریقے سے اندراج کرائے گئے وقف املاک کی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں اوپیندر راوت نے کہا کہ رام سنیہی گھاٹ میں تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد سنی سینٹرل وقف بورڈ میں 2018 میں درج ہوئی ہے۔

غلط طریقے سے وقف بورڈ میں درج املاک کی جانچ ہو : بی جے پی ایم پی

انہوں نے دعویٰ کیا مسجد کے کو اندراج کرائے جاتے وقت اس میں ضروری دستاویز نہیں لگائے گئے۔ یہی نہیں اس وقت ضلع مجسٹریٹ سے این او سی بھی نہیں لی گئی۔

اس سے واضح ہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ میں مسجد کا اندراج غیر قانونی طور پر کیا گیا۔ اوپیندر راوت نے مزید کہا کہ یہ واحد ایک معاملہ نہیں ہوگا۔ اس قسم کے اور بھی معاملے ہوں گے۔

اس لیے انہوں نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر کہا کہ غیر قانونی طور سے وقف املاک کو درج کرانے والوں پر کاروائی ہو اور جو قانونی طور پر درست ہیں ان کا تحفظ کیا جائے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.