ETV Bharat / state

Amity University ایمیٹی یونیورسٹی میں ایس ٹوئنٹی کی اہم کانفرنس کا انعقاد

دو روزہ ایس ٹوئنٹی پروگرام کا افتتاح آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ ملک اس وقت سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

Etv Bharatدو روزہ ایس ٹوءنٹی پروگرام کا افتتاح آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 5:37 PM IST

دو روزہ ایس ٹوءنٹی پروگرام کا افتتاح آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا

نوئیڈا: فی الوقت مرکزی حکومت دہلی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہے، وہیں دوسری طرف اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کی ایمیٹی یونیورسٹی میں ایس ٹوئنٹی کی ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ غور طلب ہو کہ ایس ٹوئنٹی سائنس پر مبنی سفارشات حکومت کو پیش کرتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ہندوستان اور بیرون ملک کے تمام سائنسدان ایک پلیٹ فارم پر موجود ہوں گے، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے بارے میں بات کریں گے۔ اس دوران دہلی این سی آر کی مختلف یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے بچے بھی اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔

دو روزہ ایس ٹوءنٹی پروگرام کا افتتاح آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ ملک اس وقت سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، سائنس ٹوءنٹی پروگرام ایمیٹی یونیورسٹی انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد کر رہی ہے، جس میں نئی ٹیکنالوجی اور ایجادات پر بحث کی جائے گی، اس پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے بہت سے سائنسدان اور اسکول کے طلباء شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سائنسدان دنیا کے لیے صاف توانائی اور سبز توانائی کے میدان میں پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمیٹی یونیورسٹی میں میڈیا کے ابھرتے تقاضے پر بین الاقوامی کانفرنس

اس موقع پر امیٹی تعلیم کے بانی چیئرمین ڈاکٹر اشوک کمار چوہان، ایمیٹی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اتل چوہان، ایمیٹی سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ڈبلیو سیلوامورتی، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوات، ڈاکٹر ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر کامت، وزیر دفاع کے سابق سائنسی مشیر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے سابق سکریٹری اور یاس ٹوءنٹی کے شریک چیئرمین ڈاکٹر آشوتوش شرما، ایمیٹی یونیورسٹی اتر پردیش کے وائس چانسلر ڈاکٹر بلوندر شکلا، ایمیٹی گروپ کے وائس چانسلر ڈاکٹر گوریندر سنگھ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.