ETV Bharat / state

خبر کا اثر: مدرسہ اساتذہ کے لئے 50 کروڑ 89 لاکھ روپے جاری - مدرسہ اساتذہ کی رکی تنخواہ جاری

کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ہم جلد اساتذہ کی پریشانی دور کریں گے۔

Impact of the news: Rs. 508.9 million released for madrassa teachers
کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی'
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 7:12 PM IST

اترپردیش مدرسہ جدید کاری اساتذہ کو مرکزی حکومت سے 50 کروڑ 89 لاکھ روپے جاری ہوئے۔ اساتذہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی باقی رقم بھی جلد بھیج دی جائے۔

خبر کا اثر: مدرسہ اساتذہ کے لئے 50 کروڑ 89 لاکھ روپے جاری

مرکزی اور ریاستی حکومت بھلے ہی مدارس میں جدید تعلیم کے فروغ دینے کی بات کرتی ہوں لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ اترپردیش میں 25 ہزار سے زائد مدرسہ اساتذہ ایسے ہیں، جو طلبہ کو جدید تعلیم میں انگریزی، سائنس، کمپیوٹر، ہندی جیسے مضامین پڑھا رہے ہیں لیکن گزشتہ چار سالوں سے تنخواہ نہیں ملی۔

اس نا انصافی کے خلاف مدرسہ اساتذہ نے کئی دفعہ دارالحکومت لکھنؤ میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کی لیکن صرف انہیں بھروسہ دلایا گیا تھا تنخواہ نہیں دی گئی۔ لیکن آج مرکزی حکومت نے 50 کروڑ 89 لاکھ روپے تنخواہ کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں۔ حالانکہ یہ رقم اونٹ کے منہ میں زیرا کی طرح ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ رقم سال 2016-17 کے لیے جاری ہوئی ہے، جس میں صرف چھہ ماہ کی تنخواہ بنتی ہے جبکہ ان لوگوں کو چار سال سے زیادہ عرصہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ ایسے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ رقم سبھی اساتذہ کے لئے ناکافی ثابت ہوگی۔

مدرسہ جدید کاری ایکتا کمیٹی کے ریاستی صدر اشرف علی عرف سکندر بابا نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے وقت ہم لوگوں کو صرف ڈھائی ماہ کی تنخواہ دی گئی جبکہ ہماری چار سال کی تنخواہ باقی ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

سکندر بابا نے کہا کہ اس رقم سے ہم لوگ اپنا قرض ادا کریں یا گھر کا اخراجات پورا کریں؟ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری چار سال سے زیادہ وقت سے رکی تنخواہ بھی جلد از جلد دی جائے تاکہ ہماری پریشانی دور ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ایک سال کی تنخواہ راحت پیکیج کے طور پر فورا جاری کی جائے۔ اس کے بعد باقی کا پیسہ بھی جاری کر دیں۔

سکندر بابا نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش کے اعلی افسران کاغذی کارروائی مکمل کر دیتے ہیں لیکن دہلی میں بیٹھے افسران ہمارے کام پر روڑا اٹکاتے ہیں لہذا وہ اس بات کو خود نوٹس لیں تاکہ ہماری پریشانی دور ہو سکے۔ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے 50 سے زائد اساتذہ کی موت ہو چکی ہے۔

Impact of the news: Rs. 508.9 million released for madrassa teachers
کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی'

قابل ذکر ہے کہ کابینی وزیر اقلیتی بہبود اوقاف و حج نندگوپال گپتا 'نندی' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ہم جلد اساتذہ کی پریشانی دور کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.