انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس نے مسلمانوں کے ساتھ دغابازی کی ہے تو بی جے پی نے ہندو سماج کے ساتھ فریب کیا ہے، لہذا کانگریس اور بی جے پی دونوں کو مشترکہ طور پر سبق سکھانے کے لیئے دونوں ہارٹیوں کو ساتھ ملکر بی جے پی اور کانگریس کو شکست دینے کے لیئے اتحاد کی حمایت کرنی چاہئیے۔
آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرس کہا کہ اس وقت مُلک میں بی جے پی کے خلاف ماحول بن چکا ہے اور تمام مذاہب کے لوگ موجودہ مرکزی حکومت کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2004 سے 2014 تک کانگریس کے دور اقتدار میں مسلسل بم بلاسٹ ہوتے رہے، بے تحاشہ سیریئل بلاسٹ ہوئے اور اس دہشتگردی کے الزام میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرکے مسلم سماج کی شبیہ داغدار کیا گیا۔
کانگریس نے آر ایس ایس کے اشارہ پر سچر کمیٹی کی رپورٹ تیار کرائی ہے اور اس رپورٹ کی بنیاد پر کانگریس نے پردہ کے پیچھے سے آر ایس ایس کو واضح کیا تھا کہ ہم نے مسلمانوں کو کس حالات میں لاکر کھڑا کیا ہے، بی جے پی کے طرز پر آر ایس ایس کانگریس کی بھی حمایت کرتی ہے۔
مولانا توقیر نے کہا کہ وہ ٹرپل سی (Tripple C) کے تقدس کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں یہ ٹرپل سی کے معنی ہیں کنٹری، کانسٹیٹئوشن اور کمیونٹی (Country, Constitution and Community) یعنی مُلک، آئین اور قوم کی سلامتی ضروری ہے۔