ETV Bharat / state

Prophet Muhammad Remarks Row مولانا توقیر رضا نے راجہ سنگھ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا - اترپردیش کی خبر

آل انڈیا اتحاد مِلّت کونسل IMC کے سربراہ نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے راجہ سنگھ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے گستاخ رکن اسمبلی کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ Prophet Muhammad Remarks Row

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 10:15 AM IST

Updated : Aug 25, 2022, 10:56 AM IST

بریلی: تلنگانہ کے گوشہ محل کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی طرف سے کیے گئے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے معاملے میں آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Prophet Muhammad Remarks Row

مولانا توقیر رضا نے راجہ سنگھ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا

مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور اور بلقیس بانو عصمت دری کیس کے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بی جے پی لیڈر نوپور شرما نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا لیکن آج تک نوپور شرما کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بی جے پی ایم ایل راجہ سنگھ نے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کی ہمت کی۔

مولانا توقیر رضا نے کہا کہ جس طرح ٹی راجہ کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا اور چند گھنٹوں کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ ایسے فیصلوں سے بھارتی عوام کا عدالت پر اعتماد ٹوٹ رہا ہے۔ عوام کا عدالتی عمل پر سے اعتماد ختم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔ عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا تو ملک کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ٹی راجہ کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے وہ ہونی چاہیے۔ اسی طرح بلقیس بانو کے جو ملزم ہے ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مولانا توقیر رضا نے کہا کہ اگر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو سزا دی جاتی تو بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ کو متنازعہ بیان دینے کی جرات نہ ہوتی۔ اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا قانون بنائے، جو اس طرح کے کاموں کو روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹی راجہ کو 11 دن کے اندر گرفتار نہ کیا گیا اور بلقیس بانو کے ملزمان کو دوبارہ جیل نہ بھیجا گیا۔ ایسے میں وہ بڑے پیمانے پر غیر معینہ مدت کا دھرنا دیں گے۔ یہ مظاہرہ بھوک ہڑتال تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP MLA Arrested Over Remark on Prophet توہین رسالت معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ گرفتار

Last Updated : Aug 25, 2022, 10:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.