ریاست اترپردیش کے رامپور میں شہزاد نگر تھانہ پولیس نے ٹاپ 10 بدمعاشوں کی فہرست میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے قبضے سے 20 لیٹر ناجائز خام شراب برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے خلاف بھارتی آبکاری ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔
رامپور کے تھانہ شہزاد نگر پولیس نے اپنے علاقے سے ایک ہسٹری شیٹر ٹاپ 10 بدمعاش کو گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے قبضے سے بیس لیٹر ناجائز شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔
شہزاد نگر پولیس نے اس ہسٹری شیٹر کی شناخت ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل تلسی رام ولد رام سنگھ کے طور پر کی ہے۔
رامپور پولیس نے تھانہ شہزاد نگر کو نانکار تراہے سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر ناجائز خام شراب برآمد کی ہے۔
واضح رہے کہ پکڑے گئے بدمعاش کے خلاف تھانہ شہزاد نگر میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور اب اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔