ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں پولیس نے دیوالی کے مد نظر غیر قانونی طور پر چل رہی فیکٹری کا انکشاف کیا۔
یہ فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 2 افراد کو گرفتار کیا۔
وہیں پولیس نے آتش بازی بنانے کا سامان سمیت گولہ بارود اور دیگر سامان کو بھی برآمد کیا۔
آنے والے تہواروں کے مد نظر بجنور ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ کی ہدایت پر تھانہ کے تمام علاقوں میں چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔
اس چیکنگ آپریشن کے تحت مخبر کی اطلاع پر پولیس نے سیوہارا کے علاقے قصبہ محلہ سے پولیس نے غیر قانونی پٹاخے بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ غیر قانونی طور پر پٹاخے کی فیکٹری کو دو سگے بھائی نزاکت اور افاقت طویل عرصے چلا رہے تھے۔
دیوالی کے تہوار کے پیش نظر یہ لوگ غیر قانونی طور سے پٹاخے بنا رہے تھے۔ بجنور ایس پی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ یہ دونوں سگے بھائی بغیرلائسنس کے قصبے کے وسط میں پٹاخے فروخت کرنے کا کام کر رہے تھے۔
مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ان کے گھر سے بھاری مقدار میں بارود، کالا پاؤڈر، گندھک اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
پولیس نے ان کے خلاف دھماکہ خیز ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: بائک چور گروہ کا پردہ فاش، تین ملزمین گرفتار