ETV Bharat / state

سنبھل: غیر قانونی اسلحہ بنانے والی 2 فیکٹریوں کا انکشاف

ایس پی یمنا پرساد نے بتایا کہ بہجوئی پولیس نے منگل کی شام پورا بجلی گھر کے نزدیک راج بہادر کے باغ میں غیر قانونی ہتھیار بناتے وقت مجھولا باشندہ عاقل کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کا بھائی دلشاد فرار ہوگیا۔

illegal arms making factory seized, three arrested
سنبھل: غیر قانونی اسلحہ بنانے کی2 فیکٹری کا پردہ فاش
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:08 PM IST

اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پولیس نے الگ الگ مقامات سے غیر قانون اسلحہ بنانے کی دو فیکٹریوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور انکے بنانے کی اشیاء اور دیگر آلات برآمد کئے ہیں۔
ایس پی یمنا پرساد نے بتایا کہ بہجوئی پولیس نے منگل کی شام پورا بجلی گھر کے نزدیک راج بہادر کے باغ میں غیر قانونی ہتھیار بناتے وقت مجھولا باشندہ عاقل کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کا بھائی دلشاد فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے دس طمنچے ایک بندوق اور دیگر آلات برآمد کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا اس کے علاوہ نخاس علاقے سے پولیس نے کل خانپور کھمار میں یامین کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ بناتے وقت شمشل اور حساب پور باشندہ یامین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 10طمنچے اور بڑی تعداد میں آدھے ادھورے بنے آلات اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔
گرفتار بدمعاشوں نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ ایک طمنچہ چھ تا سات ہزار روپئے میں جبکہ بندوق 15ہزار روپئے میں فروخت کرتے ہیں۔گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کو مفرور بدمعاش کی تلاش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.