ETV Bharat / state

مظفرنگر:غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار - سفیدا روڈ

مظفرنگر کی کھتولی پولیس نے غیرقانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ میں پولیس نے اسلحہ اوراسلحوں میں استعمال ہونے والے آلات اوردیگر ساز و سامان ضبط کرلئے۔

غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:40 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی تھانہ کھتولی کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جنگل میں چلائی جا رہی غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بھاری مقدار میں 10 غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ بنانے کے سازو سامان برآمد کیے۔

غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

ساتھ میں پولیس نے ایک ملزم کو بھی جائے وقوع سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ایس پی سٹی ارپیت وجے ورگیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پورے واقعہ کے بارے میں معلومات دی ہے۔

ضلع مظفر نگر روانہ ہی غیر قانونی اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کئی لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ پنچایت انتخابات کے دوران ضلع سے درجنوں غیر قانونی اسلحہ ساز فیکٹریوں کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔

اسی سلسلے میں بدھ کو تھانہ کھتولی کوتوالی نے مخبر کی اطلاع پر سفیدا روڈ پر واقع ایک بند گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک غیر قانونی طمنچہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے جائے وقوع سے ایک ملزم مونو ولد مول چند ساکن کھتولی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے غیر قانونی ہتھیار بنانے کا سامابھی برآمد کیا ہے۔

اس واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایس پی سٹی ارپیت وجے ورگیا نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ملزم کس کے کہنے پر اسلحہ تیار کر رہا تھا اور یہ اسلحہ کہاں فروخت کرتا تھا۔ کیا اس گروہ میں شامل اور بھی لوگ ہیں اس بارے میں تحقیقات کی جائے گی اور جیسےہی دوسرے نام سامنے آئیں گے، ان ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.