ETV Bharat / state

Illegal Arms factory in Hamirpur ہمیر پور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف - غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف

ہمیر پور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین ملزمین کو اسلحوں کے ساتھ گرفتار بھی کیا ہے۔ Illegal Arms factory Exposed in Hamirpur

ہمیر پور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 12:27 PM IST

ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے راٹھ علاقے میں پولیس نے تین ملزمین کو منگل کو کثیر اسلحوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس سرکل افسر پی کے سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے راٹھ قصبے کے سیاوری روڈ پر پرانے مرغی فارم میں چھاپہ مار کر اس میں چل رہی غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ اس غیر قانونی اسلحہ فیکٹر کا مالک پپو عرف بھاگیرتھ ہے۔ پپو کاریگروں کو دو دن پہلے طلب کرلیتا تھا اور مخصوص مقامات پر اسلحہ بنواتا تھا۔ اس سے قبل پپو گروٹھا علاقے میں تقریبا 15دنوں تک طمنچہ بنا کر ڈلیوری کرتا رہا ہے۔ راتھ علاقے میں ڈیمانڈ ہونے پر یومیہ مقام اور وقت بدل کر طمنچہ بنواتا ہے۔ اس سے پہلے یہ لوگ پنواڑی و کچھیچھا علاقے میں ندی کے کنارے پر طمنچہ بنواتے تھے۔

پولیس نے دھرمراج عرف دھما، چنو عرف ہری چرن اور امت راجپور کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سات طمنچے 314بور اور دیگر اسلحہ بنانے کے آلات برآمد کئے ہیں۔ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں اتر پردیش کے ضلع متھرا میں مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ڈھوریرہ کے جنگلات میں جال بچھا کر غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے انکاؤنٹر میں 3 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔ تصادم میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شرپسند زخمی ہوا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایس پی سٹی مارتنڈ پرکاش سنگھ نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن جینت اور ایس او جی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ ڈھوریرہ کے جنگلات میں غیر قانونی ہتھیار بنا رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جنگل کو گھیرے میں لے لیا۔ اسی دوران انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شرپسند زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Arms And Ammunition Recovered جنوبی 24 پرگنہ میں ہتھیار بنانے کے غیر قانونی کارخانے کا پردہ فاش

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.